कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شولاپور میں ادارۂ ادبِ اسلامی مہاراشٹر کی دو روزہ سالانہ قومی کانفرنس کا انعقاد

ایوارڈز کی تفویض اور شعری تصنیف ’’مدحتِ صحابہ‘‘کی رسمِ اجرا

شولاپور: 3 ؍جنوری(پریس ریلیز)ادارۂ ادبِ اسلامی مہاراشٹر کی دو روزہ انیسویں سالانہ قومی کانفرنس بعنوان”سماج کی صورتِ حال اور ادب کا کردار” شعبۂ اردو ایس ایس اے کالج شولاپور کے اشتراک سے یکم فروری تا دو فروری شولاپور میں ڈاکٹر سلیم‌خان نائب صدر ادرۂ ادبِ اسلامی ہند کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ افتتاحی اجلاس یکم‌فروری کو دس بجے ہوا ۔ اس اجلاس میں ڈاکٹر کلیم‌ضیا کو ان کی نمایاں شعری خدمات کے اعتراف میں حفیظ میرٹھی ایوارڈ اور ڈاکٹر غضنفر اقبال کو ان‌کی نمایاں نثری خدمات کے اعتراف میں عصمت جاوید ایوارڈ  سے نوازا گیا ۔یہ ایوارڈ تیس ہزار روپیے کے چیک،میمنٹو،سپاس نامہ اور شال پر مشتمل ہے ۔ادارے کی جا نب سے شائع کردہ متین‌اچل پوری کی شعری تصنیف "مدحتِ صحابہ”کی رسمِ اجرا‌بھی ہوئی ۔ پروفیسرمقبول احمد مقبول صدر ادارۂ ادبِ اسلامی مہاراشٹر نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا ۔جناب بشیر پروازصدر بزمِ غالب،پروفیسر آئی ۔جے۔ تنبولی پرنسپل،ڈاکٹر اسماعیل شیخ امیرِ مقامی جماعتِ اسلامی مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک رہے اور ادب کی ہمیت اور غرض وغایت پر اظہارِ خیال کیا۔۔ ادارے کے سیکریٹری جناب فرید مونس نے نظامت کی اور پروفیسر محمد شفیع چوبدار نے شکریہ ادا کیا ۔
پہلا تیکنیکی اجلاس  بعنوان "سیاست اور معیشت” ڈاکٹر فہیم الدین احمد مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کی صدارت میں ہوا ۔مسیح الدین ابو نبیل،خان‌حسنین‌عاقب،ڈاکٹر غوث احمد ،ڈاکٹر دانش غنی اور ڈاکٹر ہاجرہ پروین نے مقالے پیش کئے ۔
دوسرا اجلاس "انسانی حقوق اور مسائل "کے زیرِ عنوان پروفیسر مقبول احمد مقبول کی صدارت میں ہوا ۔ ڈاکٹر فہیم‌الدین احمد،ڈاکٹر غضنفر اقبال، ڈاکٹر قریشی عتیق احمد ،محمد یوسف رحیم،ڈاکٹر سید علیم‌اللہ حسینی نے مقالے پیش کیے ۔
تیسرا اجلاس "خواتین اور نوجوان”کے عنوان سے پروفیسر چوبدار محمد شفیع کی صدارت میں ہوا ۔ ڈکٹر سمیع الدین،محمد‌اسرار،ڈاکٹر اے۔ اے بیجاپورے،ڈاکٹر سمیہ باغبان نے مقالے پیش کیے ۔
چوتھا اجلاس ہندی اور مراٹھی مقالہ نگاروں کے لیے مخصوص تھا جس کی صدارت سرفراز احمد شیخ نے فرمائی ۔ڈاکٹرراجندر وڑجے،ڈاکٹر آئی ۔جے۔ تنبولی،ڈاکٹر دیوی‌داس گائکواڑ،ڈاکٹر بھگوان‌آدٹ راؤ،ڈاکٹر سبھاش وردھمان‌شاستری نے مقالے پڑھے ۔پانچواں اجلاس افسانہ خوانی پر مشتمل تھا جس کی صدارت ڈاکٹر نورالحسنین نے فرمائی ۔ ڈاکٹر عظیم‌راہی،مسیح الدین‌ابو نبیل،ڈاکٹر ہارون رشید باغبان اور یوسف رحیم نے افسانے پڑھے ۔
چھٹواں اجلاس ریسرچ اسکالروں کے لیے مختص کیا گیا تھا جس کی صدارت ڈاکٹر غوث احمد نے فرمائی ۔اس اجلاس میں نور محمد برکاتی ،ثمرین‌شفیق ،چوبدار صدف،عبدالحنان،غزالہ رضوان شاہ،محمد حارث شاہ،فاروقی محمد عبدالسلام اور محمد‌آصف نے مقالے پڑھے ۔
اختتامی اجلاس ڈاکٹر سلیم خاں کی صدارت میں ہوا جس میں ڈاکٹر نورالحسنین اور سید ضمیر قادری معاون‌امیر جماعتِ اسلامی ہند حلقئہ مہاراشٹر مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک رہے ۔ اس اجلاس میں ادارہ ادب اسلامی کے مایہ ناز مصنف اور شاعر و نقاد جناب تابش مہدی مرحوم کی رحلت پر تغزیتی قرار داد منظور کی گئی ۔جسے اسلم غازی نے پڑھا ۔ تابش مہدی کی رحلت ادارہ ادب اسلامی کا ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ یکم‌فروری سنیچر کی شام‌سات بجے ڈاکٹر رؤف خیر(حیدرآباد) کی صدارت میں سوشیل ہائی اسکول میں آل انڈیا مشاعرہ ہوا ۔مہمان‌شعرا اسلم‌غازی، جاوید‌ندیم(ممبئی)،طاہر گلشن آبادی،مسیح الدین ابونبیل (حیدرآباد)،مقبول احمد‌مقبول ( اودگیر)، خان‌حسنین‌عاقب (پوسد)،میر بیدری (بیدر)، واجد‌اختر صدیقی (گلبرگہ)‌ مومن‌بیجاپوری (بیجاپور)، فرید‌مونس (آکوٹ) اور میزبان شعرا بشیر پرواز، آرزو راجستھانی، عبدالو ہاب جمیل، شفیع الدین شفیع شطاری، ناصرالدین‌ناصراشرفی،عرفان‌کاریگر، آصف اقبال، نجم‌الدین‌انجم‌ نے اپنا کلام‌سنایا ۔ خان‌حسنین‌ عاقب نے نظامت کی ۔ابتدائی نظامت سہیل انصاری ناگپور نے کی ۔اس دوروزہ کانفرنس اور مشاعرے میں کثیر تعداد میں شریک رہ کر کانفرنس اور مشاعرے کو کامیاب بنانے میں شرکاء نے اہم کردار ادا کیا ۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں مقامی جماعت شولاپور کے تمام ارکان اور امیر مقامی ڈاکٹر اسمعیل نے نمایاں کردار ادا کیا ۔ شعبۂ اردو ایس ایس اے کالج شولاپور کے شفیع چوبدار اور اراکین کا بھی خاطر خواہ تعاون حاصل رہا ۔
فرید مونسؔ
سیکریٹری ادرۂ ادبِ اسلامی مہاراشٹر

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے