कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان میں یومِ شہداں ( ہتاتما دوس) کا انعقاد

کلیان:یکم؍فروری ( سید شوکت علی) ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے زیر انصرام ادارہ نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان میں پرنسپل عبداللہ خان صاحب کی ہدایت پر اسٹنٹ ہیڈ مسٹریس محترمہ نزہت رضوی صاحبہ و جونیئر کالج سپروائزر محترم سید فہیم الدین سر، بوائز سیکشن کی سپروائزر محترمہ زرین شاہ صاحبہ، گرلز سیکشن کی سپروائزر محترمہ بتول انتولے صاحبہ کی سرپرستی میں اسکول ہذا کے تینوں سیکشن میں بتاریخ ۳۰ جنوری بضمن یوم شہدا مہاتما کرم چند گاندھی کی یوم وفات پر انکی اور دیگر شہدانے وطن کی قربانیوں کو یاد کر خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ تقریر پیش کرنے والے طلباء و طالبات میں محمد چشتی خان ( جماعت پنجم الف) ، محمد شیخ سعاد، شیخ مریم آویش ( گیارہویں کامرس) ، خان زاراہ شفیع احمد ( بارہویں آرٹس) شامل ہیں ۔ اساتذہ کرام میں محترم سہیل احمد فاروقی سر ( اردو) ، محترم قاضی صلاح الدین سر ( مراٹھی) میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مزکورہ پروگرام کو کامیاب بنانے میں محترمہ زوفہ تانکی ٹیچر ، شرف الدین سر ،جونیئر کالج کے لیکچرار اسرائیل انصاری سر و دیگر اساتذہ نے اپنا تعاون پیش کیا ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے