किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدرسہ حضرت عثمان بن عفان، ریدھورا،تعلقہ پھلمبری ضلع اورنگ آباد میں سالانہ جلسے کا انعقاد

پھلمبری :31؍جنوری(سیّد عبدالقدوس علی) مدرسہ حضرت عثمان بن عفان ریدھورا کے زیر اہتمام "اصلاحِ معاشرہ و تقسیم انعامات سیرت کوئز” کے عنوان سے سالانہ جلسے کا انعقاد یکم فروری 2025 بروز سنیچر صبح 10 بجے کیا جائے گا۔اس موقع پر مقامی و ملکی سطح کے معزز علماءکرام و دانشوران شرکت کریں گے، جلسے کے مہمان و مقرر خصوصی حضرت مولانا مفتی ہارون ندوی صاحب نائب صدر جمیعت علماء مھاراشٹر جلگاؤں، اور دیگر مہمانان مولانا عبدالشکور جامعی مدرسہ اصلاح البنات مٹمٹہ اورنگ آباد، حافظ عبدالقادر صاحب امام جامع مسجد مرکزسلوڑ، خادم المساجد والمکاتب الحاج رفیع احمدصاحب چینئی تمل ناڈو، مولانا شیخ نور جمالی صاحب امام وخطیب حبیبی مسجد اورنگ آباد ومالیگاوں سے انمول بوربگ گروپ کے ذمہ داران الحاج ماسٹر رفیق صاحب۔(بابو حاجی) شفیق بھائی (بابو حاجی) اوراطراف واکناف علماء وائمہ کرام و دیگر احباب شرکت فرمائیں گے۔ اس جلسے میں مدرسے کے طلبہ و طالبات کا بہترین تعلیمی مظاہرہ ہوگا، اور ساتھ ہی مدرسے کے زیر اہتمام مکاتب میں منعقد سیرت النبی کوئز میں کامیاب طلبہ کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ اس کے علاوہ علاقے کے فکرمند علماء کرام کو نشان خدمت ایوارڈ بھی دیا جائیگا۔ یہ ایوارڈ علاقہ میوات کی مشھور ومعروف شخصیت خادم قوم وملت چودھری رحیم خان صاحب مرحوم سابق ایم پی ومنسٹر میوات ھریانہ کے نام سے دیاجائیگا۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ وقت مقررہ پر شرکت فرما کر علما کے خطاب سے مستفید ہوں۔اس طرح کی اپیل ذمہ دار مدرسہ مولانا محمد علی خاں (سابق مرکزی معاون ادارئہ دینیات ممبئی) و اراکین ونوجوانان ریدھورا نے کی ھے۔پروگرام وقت پر شروع اور ختم ھوگا ان شاءاللہ۔ مزید معلومات کے لیے: 9699824026، 9960136386، 8378808473 پر رابطہ کریں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے