किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول میں جشن یوم جمہوریہ

پربھنی:28؍جنوری (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پر بھنی کے زیر انصرام حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول پر بھنی میں یوم جمہوریہ جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی پرچم کی پرچم کشائی اور ہندوستانی تہذیب تمدّن پر مبنی ثقافتی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔یوم جمہوریہ کے موقع پر مدرسے ہذا کے صدر مدرس محمد خالد عبدالحفیظ کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی۔ بعداز پرچم کشائی بعنوان یوم جمہوریہ عظیم الشان ثقافتی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔اس پروگرام میں مدرسے ہذا کے جماعت جونیئر کے جی سے لے کر جماعت ہفتم کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ اس موقع پر طلباء نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے قومی ترانے ، تقاریر ، سبق آموز ڈرامے پیش کیے۔ بالخصوص الیکشن پر مبنی ڈرامے نے سرپرست کا دل جیت لیا۔ساتھ ہی تعلیم کی اہمیت پر مبنی ڈرامے نے سرپرست اور طلبہ کو بہت متاثر کیا۔اس موقع پر صدر مدرس مدرسے ہذا نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں سرپرست موجود تھے طلبہ کی جانب سے پیش کیے گئے اس پروگرام سے سرپرست بہت محظوظ ہوئے اور ساتھ ہی طلبہ اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔ ثقافتی پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ثقافتی پروگرام کے انچارج اور تمام اساتذہ کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے