किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤیدالمسلمین ہائی اسکول، پربھنی میں یوم جمہوریہ کا جشن

پربھنی :28؍جنوری( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) دی میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چلنے والے ادارےمیں 76واں یوم جمہوریہ جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اسکول کا احاطہ قومی پرچم کے رنگوں سے سجایا گیا تھا، جو اتحاد اور قوم سے محبت کی علامت تھا۔ مدرسہ ہذا کے صدر مدرس محمد یوسف و انچارج سید اقبال سید جیلانی کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی اس موقع پر بڑی تعداد میں طلباء، اساتذہ اور والدین موجود تھے۔پروگرام میں یوم جمہوریہ کی اہمیت اور آئین ہند میں درج اقدار کی پاسداری پر مبنی پرجوش تقاریر پیش کی گئیں۔ طلباء نے حب الوطنی سے بھرپور نظمیں سنائیں، جنہوں نے حاضرین کے دلوں میں وطن کی محبت کو مزید اجاگر کیا۔تقریب کا اہم حصہ طلباء کے ذریعے پیش کیے گئے ثقافتی پروگرام تھے، جن میں حب الوطنی کے گیت اور رقص شامل تھے۔ اسکول کے طلباء کی جانب سے پیش کردہ ملی نغمے حاضرین کو محو کر گئے اور ان کے دلوں میں حب الوطنی کے جذبات کو مزید بڑھا دیا۔ بعد ازاں یوم جمہوریہ کے موقع پر اسکول میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں اول دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعام سے نوازہ گیا۔ تقریب کا اختتام صدر مدرس کے تشکری کلمات پر ہواجو اس یادگار دن کا خوشگوار اختتام تھا۔ اس طرح کی معلومات یوسف انصار سر نے دی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے