किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یوم جمہوریہ کے موقع پر رحمن فاؤنڈیشن پربھنی کی جانب سے ذہنی معذور طلبہ میں بلینکٹ اور فروٹ کی تقسیم

پربھنی:28؍جنوری ( ضلع نامہ نگار محمد سرور شریف ) بتاریخ 26 جنوری بروز اتوار بموقع یوم جمہوریہ رحمن فاؤنڈیشن پر بھنی برانچ کی جانب سے مدن سنگھ چوہان رہائشی اسکول برائے ذہنی معذورین میں بلینکٹ , پھل وغیرہ کی تقسیم عمل میں آئی اسی طرح ان ذہنی طور پر معذور طلبہ کی خدمت پر معمور اساتذہ اور خادمین کو تحائف دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی اس موقع پر محمد سرور شریف نے حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی مدظلہ العالی کی شخصیت اور ملک ہندوستان میں بلا تفریق مذہب و ملت ساری انسانیت کے لیے اور ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے کیے جانے والے کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے پربھنی شہر میں حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی کی سرپرستی و نگرانی میں چلنے والے رحمن فاؤنڈیشن کے کاموں سے اساتذہ کو روشناس کرایا ۔ بلینکٹ اور فروٹ کی تقسیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی کونسلنگ اور رہنمائی کے لیے شہر پربھنی کی مشہور و معروف شخصیت کیریئر کونسلر امیر خان سر نے اپنے مخصوص انداز میں مختلف سرگرمیوں کے ذریعے چاکلیٹ دے کر ان معذور طلبہ کے جذبات اور احساسات جاننے انھیں متوجہ کرنے اور ان کے معصوم چہروں پر مسکرہٹ لالنے کی بہترین کوشش کی ۔ اسی طرح اساتذہ سے ہماری علاقائی زبان مراٹھی میں مخاطب ہوتے ہوئے امیر خان سر نے ذہنی معذور طلبہ کی خوبیاں اور ان کی تربیت کے مختلف طریقوں سے اساتذہ کو روشناس کرایا ۔ محمد زبیر منیجر جنسیوا نے اپنی مخاطبت میں ان طلبہ کے حالات سے متاثر ہو کر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے انسانت کے لیے کام کرنے کی سب کو ترغیب دی ۔ یوم جمہوریہ کی مناسبت سے طلبہ کے ہاتھوں میں ترنگا دے کر رحمن فاؤنڈیشن کی ٹیم نے یوم جمہوریہ کے جشن کا اظہار کیا ۔ اس پروگرام کو کامیابی سے ہم کنار کرنے میں سید مقصود ، محمد سرور شریف ، عبدالرشد باغبان ، جنید خان ، نور الامین عبدالقدیر بھائی ، فرجاد جاسم ، توفیق انعامدار، شہباز خان مجاہد جاگیردار ، زبیر باغبان ( جنسیوا) ، محمد نوید، فردین نے محنت کی اور اپنا تعاون پیش کیا ۔ مدن سنگھ چوہان اسکول کے معلم اور خادمین نے اپنےخیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسکول کی تاریخ میں اس طرح کا پہلا پروگرام قرار دیا اور رحمن فاؤنڈیشن کی ساری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے