किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤید المسلمین پرائمری اسکول میں بضمن یوم جمہوریہ رنگا رنگ ثقافتی تقریب کا انعقاد

پربھنی:27؍جنوری ( محمد سریف شریف ضلع نامہ نگار) مورخہ 26 جنوری 2025 بروز اتوار دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے زیر انصرام چلنے والے ادارہ مؤید المسلمین پرائمری اسکول کے میدان میں صدر مدرس محمد عبدالباسط کے ہاتھوں پرچم کشائی سات بجکر 45 منٹ پر عمل میں آئی ۔ بعد از پرچم کشائی بضمن یوم جمہوریہ ایک رنگارنگ ثقافتی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جلسے کا آغاز عفیفہ صدف شیخ مظہر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ۔ نعت نبی ﷺپڑھنے کی سعادت مفیض الر حمن نے حاصل کی ۔ اس موقع پر نور محمد خان سابق مدرس مؤید المسلمین پرائمری اسکول ، صدر مدرس محمد عبدالباسط، سپروائزر جلیل احمد اسٹیج پر موجود تھے ۔ اس موقع پر کے۔ جی تا چہارم جماعت کے طلبہ نے حب الوطنی گیت ، سارے جہاں سے اچھا ،ننھا منا راہی ہوں ، خوش آمدید گیت ، تقاریر ، ڈرامے ، دستور ہند اور ہماری قومی علامتیں وغیرہ منفرد و بہترین انداز میں پیش کر کے خوب داد و تحسین حاصل کی ۔ ان ننھے منے طلباء کو سامعین کی ایک کثیر تعداد کے سامنے ا تنے بہترین انداز میں مظاہرہ کرنے کے لیے کے ۔جی انچارج بشمول تمام معلمات اسی طرح دوم تا چہارم تمام معلمین و معلمات نے انتھک محنت کی ۔ صدر مدرس محمد عبدالباسط کے ہاتھوں ایلیمنٹری ڈرائنگ امتحان میں امتیازی نشانات اور اول مقام حاصل کرنے والے طلباء کو سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ۔ اس پر مسرت اور رنگانگ تقریب کی نظامت کے فرائض عبید اللہ سر نے بحسن وخوبی انجام صدر مدرس محمد عبدالباسط نے طلباء کو یوم جمہوریہ کی اہمیت اور طلبہ کی ہمہ جہد ترقی کے لیے منعقد پروگرام میں طلبہ کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی ۔ پروگرام کو کامیاب بنا نےمیں تمام معلمین و معلمات نے اپنا بھرپور کردار کیا ۔ حسن انتظامات اور پروگرام کی کامیابی پر صدر مدرس محمد عبدالباسط نے تمام معلمین و معلمات کی سراہنا کرتے ہوئے سرپرست کا شکریہ ادا کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے