किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤید المسلمین پرائمری اسکول میں بضمن یوم جمہوریہ منعقدہ کھیل مقابلے جات کا جلسہ تقسیم انعامات

پر بھنی:26؍جنوری (بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) مورخہ 25 جنوری بروزسنیچر دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن کے زیر انصرام مؤید المسلمین پرائمری اسکول میں بضمن یوم جمہوریہ منعقدہ کھیل مقابلےجات جلسہ تقسیم انعامات کا انعقاد عمل میں آیا ۔ کے جی ، پنجم اور ہفتم جماعت کے طلباء و طالبات کو صبح کے اوقات میں اور اول تا چہا رم دوپہر کے اوقات میں دی میمن مر چنٹس اسو سی ایشن کے سیکریٹری خمیسہ غلام محمد مٹھو ، صدر مدرس محمد عبدالباسط ، سپروائز جلیل احمد ، مہذب الدین سر ، قاری عرفان کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا ۔ طلباء کی قرأت و نعت نبی ﷺ سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر خمیسہ غلام محمد مٹھو ، صدر مدرس محمد عبدالباسط، سپروائزر جلیل احمد نے کھیل کود کی اہمیت ، ہار جیت کا جذبہ، مقابلہ جات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے سے متعلق طلبہ کی رہنمائی کی موبائل کے استعمال سے گریز کرتے ہوئے میدانی کھیل کھیلنے کی ترتیب دی ۔ دوڑ ، لیموں ریس ، کرسی ریس ، وغیرہ مقابلہ جات میں کے جی تا ہفتم جماعت تمام طلباء و طالبات نے حصہ لیا جن میں سے تقریبا 275 طلباء نے انعام اول ، دوم،سوم اور ترغیبی انعامات حاصل کیے ۔ ان دو مرحلوں کی کامیاب نظامت کے فرائض عبید اللہ سر اور ماجد سر نے بحسن و خوبی انجام دیے ۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں کھیل انچارج خالد انصاری سر، ذاکر خان سر ، عبدالجلیل سر ، حبیب عالم سر، وسیم سر نے کوشش کی جس میں تمام معلمین و معلمات نے ان کا ساتھ دیا ۔ محمد سرور شریف سر نے پروگرام میں موجود سرپرست اور مہمان کا شکریہ ادا کیے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے