कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایم اے پانگل۔ اسکول و جونیئر کالج کا فٹ بال ٹینس مقابلے میں ریاستی سطح پر انتخاب

سولا پور:25؍جنوری ( آفرین شیخ)حال ہی میں محکمہ کھیل ضلع پرشد کمٹاناکا سولاپور کے انڈور ہال میں سولاپور ضلعی سپورٹس آ فیسر اور فٹ بال ٹینس، ایسوسیشن کی جانب سے انٹر اسکول پونہ ڈویژن فٹ بال ٹینس مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔ان کھیلوں کے مقابلے میں شہر سولاپور کا مشہور و معروف تعلیمی ادارہ ایم۔ اے۔ پانگل اینگلو اُردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کے طالب علموں نے حصہ لیا تھا۔ اس مقابلے میں پانگل اسکول کا ریاستی سطح پر فٹبال ٹینس مقابلہ میں تقرر کیا گیا۔یہ مقابلے پونے میں لیے جائیں گے ۔اس مقابلے میں ابو زیداشفاق ہنو رے ،ایان حسن باغوان، مزمل شفیق پٹیل، عبداللہ مجیب الرحمن پٹیل، عفان جعفر صادق کوتکنڈے یہ کھلاڑی شامل ہے۔اس شاندار کامیابی پر مدرسہ ہٰذا کے صدر مدرس محترم ڈاکٹر ہارون رشید باغبان سر ، نائب صدر مدرسہ محترمہ ڈاکٹر ثریہ پروین جاگیردار ،محترمہ نکہت نلا مندو،محترم محمد علی شیخ نے مبارک باد دی اور ان کامیاب کھلاڑیوں کو جسمانی تعلیم کے اساتذہ محترم الطاف حسین صدیقی ،محترم نوید منشی اور محترم اقبال دلال کی رہبری حاصل ہوئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے