कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کی جانب سےتقریب تقسیم انعامات اور مثالی معلم ایوارڈ پروگرام شاندار طریقے سے اختتام پذیر ہوا

ٹیچرس ایم۔ایل۔اے۔محترم وکرم سی کالے صاحب کے ہاتھوں ،25 اساتذہ کو مثالی معلم ایوارڈز تفویض

اورنگ آباد:24؍جنوری(سیّد عبدالقدوس علی) ہر سال کی طرح گیارہویں سال بھی عید میلادالنبیﷺ کے موقعہ پر اساتذہ کے لئے مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھااس مضمون نویسی مقابلے میں انعام یافتگان میں ٹرافی وانعامات کی تقسیم عمل میں آئی نیز اساتذہ میں مثالی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو مثالی معلم کے اعزاز سے نوازا گیا۔اس شاندار جلسے کی صدارت ہمارے رہنما اور شہر اورنگ آباد کے ٹیچرز ایم ایل اے شری وکرم جی کالے صاحب نے کی اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے ضلع پریشد محکمۂ تعلیمات کے پرائمری کی ایجوکیشن آفیسر محترمہ جے شری چوہان میڈم ، فوقانیہ کی ایجوکیشن آفیسر محترمہ اشونی لاڈکر میڈم ، سینئر شکشن وستار ادھیکاری محترم صوفی احمد لئیق صاحب اور شہر کے مشہور اور قابل وکیل محترم ایڈوکیٹ خصر پٹیل صاحب اور خصوصی طور پر ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے روح رواں شیخ عبدالرحیم صاحب کے والد سلوڑ کے سابقہ کونسلرمحترم شیخ بابو صاحب نے شرکت کی۔۔۔جلسہ کی شروعات تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوئی ۔بعد ازاں حمد باری تعالی و نعت شریف سے ہوئ۔ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کی روایت کے مطابق مہمانانِ خصوصی کا شال اور بک دے کر استقبال کیا گیا۔عید میلادالنبی ﷺ کے موقعے پرلئے گئے ریاستی مضمون نویسی میں سلسلہ وار اول / دوم /سوم آنے والے اساتذہ کو ایک کتاب شاندار ٹرافی ، سرٹیفکیٹ / اور نقد رقم سے نوازا گیا۔کاتھ ہی اس سال مضمون نویسی میں ترغیبی انعام پانے والے چار اساتذہ میں اسنادات کی تقسیم عمل میں آئی ۔ ریاستی سطح پر 8 معلم و معلمات نیز ضلعی سطح پر 8 اساتذہ کو مثالی معلم ایوارڈ تفویض کیا گیا۔سبھی ایوارڈ یافتہ اساتذہ کا محترم وکرم جی کالے صاحب اور مہمانان خصوصی کے ہاتھوں اسنادات مومنٹو دیکر استقبال کیا گیا۔واضح ہو کہ یہ پروگرام مولانا آزاد تحقیقاتی سینٹرا رنگ آباد میں منعقد کیا گیا تھا ۔ جلسے کی کارروائی بہترین اور انتہائی خوبصورت انداز میں محترم سید منتجب چشتی سر نے انجام دی. پروگرام کا آغاز بانی ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن و صدر شیخ عبدالرحیم صاحب نے کیا۔ صدارتی رہنمائی تقریر میں معزز ممبر اسمبلی اساتذہ جناب وِکرم جی کالے صاحب، اور ابتدائی اور ثانوی تعلیم کے تعلیماتی افسران نے اپنی رہنمائی تقاریر پیش کیں۔ صدارتی تقریر میں معزز ممبر اسمبلی نے کہا کہ "ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن” کا ہر کام سب کے لیے باعث ہمت اور ترغیب ہے اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داری بہت ہی مضبوطی سے ادا کریں۔ انہوں نے "ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن” کی پوری ٹیم اور خاص طور پر شیخ رحیم صاحب کی بہت سی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے اتنے اچھے پروگرام کامیابی سے منظم کیے ہیں۔ یہ اساتذہ کو ترغیب دینے کا کام یہ لوگ گزشتہ گیارہ سالوں سے کر رہے ہیں۔ میں مضبوط و اٹل ارادے سے "ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن” کے ساتھ ہوں۔ شکریہ کا اظہار شفیق پٹھان صاحب نے کیا۔ اس پروگرام میں اساتذہ، اساتذہ کے اہل خاندان اور تعلیمی کارکن موجود تھے۔ پروگرام کے بعد تمام اساتذہ نے کھانا کھایا۔ اس بڑے پروگرام کی کامیابی کے لیے "ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن” کے بانی صدر شیخ عبدالرحیم، شیخ شبیر، شفیق پٹھان، سید تعظیم ، شاہ رخ پٹھان، ایڈووکیٹ عرفان خان، شیخ جفر، شیخ صابر، شیخ یاسر، فرمان خان، شیخ عالم، شاہین ناز، فیصل خان احمد، عمران خان، ارمان شیخ، سید تسلّم، شیخ اجہر، شارک سید، رضوان اور دیگر نے بہت کوشش کی۔ ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے صدر شیخ عبدالرحیم سر نے اس موقع پر کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پروگرام کامیاب ہوا اس بات پر مجھے بہت فخر ہے۔ اس پروگرام نے ہمارا اعتماد بڑھایا ہے اور ہم تمام اساتذہ اور ہمیں مدد کرنے والے اور ہمیں ہمت دینے والے دوستوں کے ہمیشہ ممنون رہیں گے اور اپنی خدمت کے لیے 24 گھنٹے تیار رہیں گے یہ میں یقین دلاتا ہوں۔”

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے