कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الفلاح ہائی اسکول حاجی باپو روڈ ،ملاڈ میں سالانہ جلسہ و تقسیم انعامات کے موقعہ رنگا رنگ ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد

ممبئی:24 جنوری (راست) الفلاح ہائی اسکول حاجی باپو روڈ ٗ ملاڈ ٗ میں سالانہ جلسہ و تقسیم انعامات کے موقعہ پر رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کےذریعے طلباء و طالبات نے سالانہ جلسہ و تقسیم انعامات کی تقریبات میں جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔اس پر مسرّت موقعہ پر مہمانان میں پولس انسپکٹر ڈنڈوشی پوس اسٹیشن جناب کڈدوکر صاحب۔ڈاکٹراحمد صدیقی صاحب، جناب شہود انور صاحب ٗ ممبئی ہائیکورٹ ایڈوکیٹ جناب ضیاء انصاری صاحب، معروف سماجی کارکن اور UID ہیڈ ممبئی۔ جناب آصف ملکانی صاحب نے شرکت کی۔ ان کے ہمراہ معروف ریاستی مثالی معلم ایوارڈ یافتہ رفیق شیخ سر نے بطور ڈرامہ جج کے فرائض انجام دیے، الفلاح ایجوکیشنل اینڈ ویلفئیر سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری جناب اخلاق احمد ڈنگنکر صاحب بھی موجود تھے۔ انجمن شان ملت اسکول کے چیرمین جناب سیّد عابد علی صاحب نے بھی پروگرام میں شرکت کی اور طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔ اس کے علاوہ الفلاح ایلیمنائی ایسو سی ایشن کے ممبر جناب غلام مصطفی ناگوری صاحب نے بھی فعال شرکت کی۔پروگرام کا آغاز حسب روایت قرآن پاک کی تلاوت و ترجمانی سے ہوئی۔ حمد و نعت کے بعد الفلاح ہائی اسکول کے پرنسپل جناب محمد طاھر شاہ صاحب نے تمام مہمانان کا تعارف پیش کیا اور ان کو گل ہائے عقیدت پیش کر کے ان کا استقبال کیا۔ طلباء و طالبات کی ان سرگرمیوں اور پیشکش پر تمام مہمانان نے سراہا اور طلبإ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔ ہر سال اسکول میں تمام طلبہ و اساتذہ کے تین ہاؤس بنائے جاتے ہیں۔ Red , Green اور Blue. اسپورٹس اور صفائی ہفتہ کی سرگرمیوں اور مقابلوں میں سب سے زیادہ مارکس حاصل کرنے والے ہاؤس کو فاتح ہاؤس قرار دیاجاتا ہے۔ اس سال تمام گرین ہاؤس فاتح ہاؤس کہلایا۔سالانہ جلسہ میں تین ڈرامے پیش کیے گئے جس کے جج جناب شیخ رفیق سر اور شفیع سر تھے۔ تینوں ڈراموں کو شیخ رفیق سر نے سراہا اور ایکٹنگ سے متعلق رہنمائی فرمائی۔ اور ریڈ ہاؤس کے ڈرامے کو اوّل انعام سے نوازا گیا۔ مہمانان میں جناب پولس انسپیکٹر جناب ہیمنت کڈوکر صاحب نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ طلبہ کے پروگرام دیکھتے ہوئے انھیں محسوس ہوتا ہیکہ دیش کامستقبل روشن اور تابناک ہے۔ انھوں نے علم حاصل کرنے اور خوب محنت کرنے پر طلبہ کو ابھارا۔ سابق صدر مدرس جناب شفیع صاحب نے بھی طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور انھیں بڑاسوچنے اور اپنے نصب العین کےلیے محنت کرنے پر زور دیا۔ آپ نے کہا کہ ہمارا کردار مضبوط ہو اور ہم دیش اور سماج کے تئیں ذمّہ دار بنیں۔ الفلاح اسکول کے پرنسپل جناب محمد طاھر شاہ صاحب نے تمام انعامات کا اعلان کیا اور طلبہ میں میڈل اور انعامات تقسیم کیے گئے۔جس میں بالخصوص فاؤنڈر ٹرافی برائے SSC ٹاپر اوّل دوّم اور سوّم دیے گئے۔ اس کے علاوہ ہشتم و نہم جماعت کے تمام ڈویژن کے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے سیّد نور ٹرافی اول دوّم اور سوّم دی گئی۔ جو کہ الفلاح ایلو منائی ایسوسی ایشن کی جانب سے دی گئی۔ اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیےتمام اساتذہ کی خدمت میں تحائف پیش کیے گئے۔ الفلاح اسکول کے پرنسپل جناب محمد طاھر شاہ صاحب نے کہا کہ طلبہ کی بہترین کارکردگی پر تمام طلبہ اور اساتذہ قابل مبارکباد ہیں۔ طلبہ ہی دراصل قوم و ملک کا مستقبل ہوتے ہیں۔ اور اعلی عزم و حوصلے ہی کامیابی کے امین ہوتے ہیں۔ ہمیں بلند عزائم اور لگن و محنت سے ہر مشکل کو حل کرنا ہے۔ آپ نے تمام مہمانان ٗ اساتذہ طلبإ و طالبات کا شکریہ ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے