कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پشپک ایکسپریس میں آگ لگنے کی افواہ پر مسافروں نے جان بچانے کے لیے ٹرین سے چھلانگ لگا دی، دوسری ٹرین کی زد میں

جل گاؤں: 22 جنوری:مہاراشٹر کے جل گاؤں ضلع کے پرانڈا ریلوے اسٹیشن پر اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب پشپک ایکسپریس میں آگ لگنے کی افواہ پھیل گئی۔ اس افواہ کے بعد ٹرین میں سفر کرنے والے مسافر اپنی جان بچانے کے لیے ٹرین سے کودنے لگے۔ اس دوران سامنے سے آنے والی کرناٹک ایکسپریس نے کئی لوگوں کو کچل دیا یہ واقعہ شام 5 بجے کے قریب پیش آیا۔ ٹرین میں آگ لگنے کی افواہ کے بعد ٹرین میں سوار مسافر خوف زدہ ہو گئے اور جان بچانے کے لیے ٹرین سے کودنا شروع کر دیا۔ اس دوران مسافروں نے ٹرین کی زنجیر کھینچ لی اور ٹرین رک گئی۔ معلومات کے مطابق پشپک ایکسپریس میں آگ لگنے کی افواہ پھیلتے ہی خوف و ہراس پھیل گیا۔ مسافروں نے زنجیر کھینچی اور ٹرین سے کودنے لگے۔ اس کے بعد دوسرے ٹریک پر آنے والی کرناٹک ایکسپریس کی زد میں مسافر آگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پشپک ایکسپریس پرانڈا ریلوے اسٹیشن کے قریب آ رہی تھی۔ پھر ٹرین کے موٹر مین نے بریک لگائی اور پہیوں سے چنگاریاں نکلنے لگیں۔ اسی دوران مسافروں میں یہ افواہ پھیل گئی کہ ٹرین میں آگ لگ گئی ہے اور خوفزدہ لوگ بوگیوں سے کودنے لگے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے مسافر ہلاک ہوئے ہیں۔ جل گاؤں ایس پی نے بتایا کہ ٹرین سے چھلانگ لگانے کے بعد سامنے سے آنے والی کرناٹک ایکسپریس نے مسافروں کو کچل دیا۔ اس حادثے میں16 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور 30 سے 40 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے