कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پرواہ (PARVAH 2025) سائنس فیئر مقابلہ میں نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کلیان نے انعام دوم حاصل کیا

کلیان:22؍جنوری (سید شوکت علی) بی۔کے۔ برلا کالج کلیان کی جانب سے منعقدہ پرواہ سائنس فیئر ۲۰۲۵ 2025 (Parvah Science Fair ) میں شرکت کرتے ہوئے نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان جماعت گیارہویں سائنس کی طالبات خان ازکا اور زینب شیخ نے Cupping Therapy Scope and Advantage اس عنوان پر مرض ، تشخیص، معالجہ اس تھیم کے تہت اپنے پروجیکٹ کے ذریعے گریجویٹ و پوسٹ گریجوایٹ کے طالب علموں سے مقابلہ آرائی کرتے ہوئے پرواہ سائنس فیئر 2025 میں قابل تحسین کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوسرا انعام حاصل کیا ۔ مذکورہ انعام یافتہ طالبات کو جونیئر کالج کے سینئر لیکچرار نورالدین شیح سر و محترمہ سید رفعت شاہین صاحبہ کی موثر رہنمائی حاصل رہی ۔ اس قابل دید کامیابی پر ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے صدر محترم محسن مرسنگے صاحب ، نائب صدر محترم شغف فقیہ صاحب ، جنرل سیکرٹری محترم ڈاکٹر فرقان مرمکر صاحب ، خازن محترم شعیب برڈی صاحب ، جوائنٹ سکریٹری سعادت تانکی صاحب و محترم سیف جونے صاحب، پرنسپل عبداللہ خان صاحب ، اسسٹنٹ ہیڈ مسٹریس محترمہ نزہت رضوی صاحبہ، جونیئر کالج سپروائزر محترم سید فہیم الدین سر ، بوائز سیکشن سپروائزر محترمہ زرینہ شاہ صاحبہ ، گرلز سیکشن کی سپروائزر محترمہ بتول انتولے صاحبہ،ہیڈ کلرک محترم عابد تانکی صاحب جمیع ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف نے انعام یافتہ طالبات و رہنمائی کرنے والے اساتذہ کرام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی و مسرت کا اظہار کیا ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے