कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نیتن یاہو حکومت بھی آرمی چیف کے استعفا کے ساتھ مستعفی ہو : اسرائیلی اپوزیشن لیڈر

تل ابیب:22؍جنوری:اسرائیل کے اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے نیتن یاہو حکومت کے برقرار رہنے کے جواز کو چیلنج کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ یائر لیپڈ نے یہ مطالبہ اسرائیلی فوج کے سربراہ کے سامنے آنے والے ناکامی کے اعتراف ساتھ کیے گئے مستعفی ہونے کے قبل از وقت اعلان کے بعد کیا ہے ۔واضح رہے اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کے دوسرے روز آرمی چیف ہرزی ہیلوی نے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوتے ہی مستعفی ہو جائیں گے ۔کیونکہ فوج حماس کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نیتن یاہو بھی آرمی چیف کے ساتھ ہی استعفا دے کر گھر جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت اگیا ہے کہ نیتن یاہو کی پوری حکومت حماس کے سلسلے میں اپنے آپ کو ذمہ دار ٹھراتے ہوئے مستعفی ہو جائے۔ انہوں نے نیتن یاہو کی پوری حکومت کو اسرائیل کے لیے تباہ کن قرار دیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے