कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ثناء ا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام سائنس نمائش اور تعلیمی میلہ کا کامیاب انعقاد

پربھنی:22؍جنوری( بذریعہ ضلع نامہ نگار عتبار نیوز محمد سرور شریف) ثناء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقرا ءاردو پرائمری اسکول تراب الحق نگر درگاہ روڈ پر بھنی میں 20 جنوری 2025 بروز پیر ایک شاندار تعلیمی میلہ اور سائنس نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔ یہ پروگرام اقراء اسکول تراب الحق نگر میں منعقد ہوا ۔پروگرام کا اغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا ۔ پروگرام کی کنونیر راحیلہ میم نے کی جبکہ صدارت سیکرٹری جناب مجاہد علی سر نے کی ۔ مہمان خصوصی کے طور پر تعلیمی دنیا کے مشہور شخصیات نے شرکت کی جن میں جناب عبدالمنان سر (ریٹائرڈ ٹیچر ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول ) ، جناب معروف سر( ڈائریکٹر انڈین اسکول) ، سید مشتاق علی سر ہیڈ ماسٹر (اقراء ہائی اسکول )، محترمہ عشرت پروین باجی صاحبہ (ٹیچر اقراء اسکول )، معروف سر اور منان سر نے طلبہ کو بھرپور انداز میں موٹیویٹ کیا اور تمام مہمانوں نے طلبہ اور اساتذہ کی محنت کو خوب سراہا ۔ سیکرٹری سید مجاہد علی سر نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ طلباء و طالبات کو سائنسی تحقیق کی اہمیت سمجھنا ضروری ہے اور طلبہ کی محنت اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا ۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں تدریسی اور غیر تدریسی عملے نے دن رات محنت کی نمایاں اساتذہ میں درجہ ذیل شامل تھے۔ منور میم ہیڈ مسٹریس ،رضوانہ میم،اربینہ میم، وسیم سر، حفیظ سر، انور سر، اطہر سر ، زینت میم ،شگفتہ میم نمائش میں کل 60 ماڈلز پیش کیے گئے ۔ یہ نمائش نہ صرف تعلیمی لحاظ سے اہمیت رکھتی تھی بلکہ اس نے طلبہ کی تخلیق کی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کیا جس پر صدر جلسہ اور مہمان خصوصی نے خوشی کا اظہار کیا ۔ پروگرام کا اختتام خوش گوار ماحول میں ہوا اور ایگزیبیشن کی کامیابی پر سیکرٹری سید مجاہد علی سر نے تمام اساتذہ طلبہ اور والدین کا شکریہ ادا کیا یہ تعلیمی میلہ اقراء اسکول تراب الحق نگر کے لیے ایک کامیاب اور یادگار موقع ثابت ہوا۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے