कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فیض العلوم پرائمری ا سکول کی تعلیمی سیر کا کامیاب انعقاد

پربھنی:21؍جنوری( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام فیض العلوم پرائمری اسکول جماعت پنجم تا ہفتم کے طلبہ و طالبات کی تعلیمی سیر فیض العلوم پرائمری اسکول کی صدر معلمہ محترمہ انیس صدیقی صاحبہ کی زیر نگرانی میں سر دیش پانڈے ہرڈ ا پارٹی پاتھری روڑ پربھنی کی سیر کامیابی کےساتھ پائے تکمیل تک پہنچی-فیض العلوم پرائمری سکول کے جماعت پنجم تا ہفتم کے 150 سے زائد طلبہ و طالبات اور اساتذہ 20جنوری صبح 9بجے فیض کیمپس سے سر دیش پانڈے ہر ڈ ا پارٹی کی تعلیمی سیر کے لئے روانہ ہوئے -تعلیمی سیر کے مقام پر پہنچتے ہی طلبہ و طالبات کا راجستھانی انداز میں پر تباک استقبال کیا گیا -مزید صبح کے ناشتے میں مختلف اقسام کے پھل، دپہر کےکھانے میں لذیذ پیزا نوڈلس کےساتھ ساتھ ذائقہ دار کھانے سے طلبہ و طالبات سیراب ہوئے – دوران تعلیمی سیر طلبا نے مختلف کھیلوں جھولے ،جادو کا کھیل ،کٹپتلی کا کھیل اور شام میں مزید لذیذ کھانوں بلخصوص ہرڈے پورن پوری سے لطف اندوز ہوئے۔تعلیمی سیر میں اس وقت چار چاند لگ گئے جب فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے معتمد الحاج ڈاکٹر محمد سمیع اللہ خان سر کی آمد ہوئی۔ڈاکٹر صاحب و صدر معلمہ صاحبہ نے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی- تعلیمی سیر شام 5.30 بجے اپنی سیر کو مکمل کرتے ہوئے اسکول کی جانب روانہ ہوئی۔مدرسہ ہذا کے تمام اساتذہ و تعلیمی سیر کے انچارج عائشہ باجی نے تعلیمی سیر کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا –

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے