कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان میں قومی یوم جغرافیہ(National Geography Day) کا انعقاد

کلیان:14؍جنوری (سیدشوکت علی) ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے زیر انصرام ادارہ نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج میں قومی یوم جغرافیہ کا انعقاد شعبہ جونیئر کالج کی جانب سے کمیونٹی ہال میں عمل میں آیا ۔ حکومت ہند کی جانب سے بیاد ماہر جغرافیہ سی. ڈی. دیش پانڈے کی یومِ ولادت ۱۴جنوری کو پورے ملک میں بطور قومی یوم جغرافیہ منایا جاتا ہے۔قومی یوم جغرافیہ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی پرنسپل جناب عبداللہ خان صاحب نے شرکت کی۔ جونیئر کالج سپروائزر جناب سید فہیم الدین سر نے قوی یومِ جغرافیہ کے متعلق تمہیدی کلمات پیش کیے۔ بارہویں آرٹس کی طالبات نے یوم جغرافیہ کے ضمن میں اپنی تقرر پیش کی۔ پرنسپل عبداللہ خان صاحب نے جونئیر کالج کے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے علم جغرافیہ کی اہمیت کو واضح کیا اور کہا کہ مضمون جغرافیہ یہ ایک صرف نصابی مضمون نہیں بلکہ انسانی زندگی کا احاطہ کرنے والا مضمون ہے۔ہماری ذاتی زندگی میں کسی نہ کسی صورت میں جغرافیائی عوامل اثرانداز ہوتے ہیں۔ لہٰذا ہمارے لیے مضمون جغرافیہ اہمیت کا حامل ہے۔ مزکورہ پروگرام کو کامیاب بنانے میں جونیئر کالج لیکچرار ڈاکٹر مبین شیخ سر، شوکت علی سر و دیگر ٹیچنگ اسٹاف ہیڈ کلرک محترم عابد تانکی صاحب کا خصوصی تعاون شامل رہا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے