कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ثنا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام سائنس نمائش اور تعلیمی میلہ کا انعقاد

پربھنی:12؍جنوری ( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) مورخہ12جنوری 2025 بروز اتوار ثنا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام، اقراء سیمی انگلش پرائمری اینڈ ہائی اسکول اور طوبیٰ جونیئر کالج میں 11 جنوری 2025 بروز ہفتہ ایک شاندار تعلیمی میلہ اور سائنس نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام اقراء کیمپس کے کامیاب ہال میں منعقد ہوا۔پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا۔ پروگرام کے کنوینر انور سر تھے جبکہ صدارت سیکریٹری جناب مجاہد سر نے کی۔ مہمانِ خصوصی کے طور پر پربھنی کی تعلیمی دنیا کی معروف شخصیات نے شرکت کی، جن میں ڈاکٹر ظفر اقبال (ڈائریکٹر، شاہین اکیڈمی)، معروف سر (ڈائریکٹر، انڈین اسکول)، کلیم قاضی سر (ڈائریکٹر، نرسنگ)، خلیق صدیقی سر (سابق پرنسپل،ڈاکٹر ذاکر حسین کالج)، عبدالمنان سر، اختر سر، منیر سر، ضیاء سر، یونس سر اور شفیع احمد شفیع سرشامل تھے۔ ڈاکٹر ظفر اقبال نے طلبہ کو بھرپور انداز میں موٹیویٹ کیا، اور تمام مہمانوں نے طلبہ اور اساتذہ کی محنت کو خوب سراہا۔ سیکریٹری مجاہد سر نے تمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور طلبہ، اساتذہ، اور والدین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ میلہ تعلیمی ترقی کا ایک اہم قدم ہے۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں تدریسی اور غیر تدریسی عملے نے دن رات محنت کی۔ نمایاں اساتذہ میں درج ذیل شامل تھے، عشرت میم،مشتاق سر (ہیڈ ماسٹر، اقراء ہائی اسکول)، رئیس سر (ہیڈ ماسٹر، اقراء پرائمری اسکول)، راحیلہ میم (انچارج، اقراء سیمی انگلش اسکول)، اکرم سر، سبحان سر، سلمیٰ میم، صبا میم، انور سر، عرشیہ میم، انجم میم، برہان سر، مقیم سر اور شازیہ میم گلناز میڈم جویریہ میڈم نیلوفر میڈم امرین میڈم ثنا میڈم شگفتہ میڈم تحریم میڈم ہاجرہ میڈم صوفیہ میڈم پرویز سر ریحان سر ارمان سر مخدوم سر انصار سر شیبہ میڈم نشاط میڈم ثوبیہ میڈم خنساء میڈم روحی میڈم عبدالباری سر موجود تھے۔ نمائش میں کل 88 ماڈلز پیش کیے گئے جو صرف سائنس ہی نہیں بلکہ دیگر مضامین پر بھی مشتمل تھے۔ طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں نے حاضرین کو متاثر کیا۔سیکریٹری مجاہد سر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کے پروگرام طلبہ کی تعلیمی اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر ثنا ایجوکیشن سوسائٹی، تمام اساتذہ، طلبہ، اور والدین کا شکریہ ادا کیا۔یہ میلہ طلبہ کی تخلیقی اور سائنسی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ایک کامیاب اور یادگار موقع ثابت ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے