कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شعبۂ اُردو سوشل کی طالبہ مصباح مہر نے بی۔اے۔ اُردو میں گولڈ میڈل حاصل کیا

شعبہ اُردو نے سولاپوریونیورسٹی سے اب تک کُل چودہ طلائی تمغے حاصل کیے ہیں

شولاپور: نامہ نگار(اقبال باغبان) ۱۰/جنوری ۲۰۲۵ بروز بُدھ کو پُنیہ شلوک اہلیا دیو ہولکر سولاپوریونیورسٹی کیگاو میں بیسواں سالانہ کونوکیشن پروگرام بڑے تزک واِحتشام سے منایا گیا۔ اس تقریب میں شعبہ اُردوکی ہونہارطالبہ مصباح مہر موسیٰ منصور شیخ کو مہاراشٹر کے گورنر سی ۔پی۔ رادھا کرشنن کے دست مبارک اور صدر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر پرکاش مہانور کی موجودگی میں "پروفیسر محمدحنیف اسماعیل خرادی طلائی تمغے” سے نوازا گیا۔ اس طالبہ نے امسال بی۔اے۔ اُردو میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کیے ہیں۔ یہ گولڈ میڈل پروفیسر محمد حنیف اسماعیل خرادی کی یاد میں پچھلے گیارہ سالوں سے متواتر دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ شعبہ اُردو سوشل کالج نے ابتداء تا حال اس تمغے پر اپنی دعویداری قائم رکھی ہے۔ بی۔اے۔ اور ایم اُردو میں شعبہ اُردو نے اب تک چودہ گولڈ میڈل حاصل کر کے تاریخ رقم کی ہے۔ علاوہ ازیں شعبہ کے چالیس طالب علموں نے شواجی یونیورسٹی اور سولاپور یونیورسٹی کی میرٹ لِسٹ میں مقام حاصل کیا ہے۔ تیس طالب علموں نے اُردو میں نیٹ اور سیٹ کوالیفائی کیا ہے اور اب تک چھ طالب علموں نے پی۔ایچ۔ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ ان طالب علمو ں کو صدر شعبہ اُردو پروفیسر ڈاکٹرمحمد شفیع چوبدار ، نائب صدر شعبہ اُردو و حالیہ بی۔ او۔ ایس چیرمن ڈاکٹر غوث احمد شیخ کی رہبری حاصل رہی ہے۔ اس نمایاں کامیابی پر کالج کے کارگزار پرنسپل ای۔جا۔ تانبولی اور دیگر تدریسی و غیر تدریسہ عملہ نے مُبارکباد دی۔ اس تاریخی کامیابی سے شہر کے اُردو دا ں طبقے میں خوشی کی لہر دوڑرہی ہے۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے