कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول کی تعلیمی سیر

پربھنی :12؍جنوری( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) مورخہ 12 جنوری 2025 بروز اتوار پر بھنی شہر کی مشہور و معروف سوسائٹی دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پر بھنی کے زیر انصرام حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول پربھنی کے جماعت پنجم تا ہفتم کی تعلیمی سیر اورنگ آباد لے جائی گئی۔ اسی طرح جماعت دوم تا چہارم کی تعلیمی سیر سر دیش پانڈ ےہرڈا پارٹی پاتھری روڈ پربھنی لے جائی گئی۔جماعت جونیئر و سینئر کے جی اور جماعت اول کی تعلیمی سیر گوپال اچاریہ گارڈن بسمت روڈ لے جائی گئی۔ جماعت پنجم تا ہفتم کی تعلیمی سیر مدرسہ ہٰذا کے صدر مدرس محمد خالد عبدالحفیظ کی رہنمائی میں بتاریخ 10 جنوری 2024 بروز جمعہ کو پربھنی شہر کی قدیم عید گاہ سے رات 10 بجے روانہ ہوئی۔تعلیمی سیر میں تقریباً 160 طلباء و طالبات شامل رہے۔ طلبہ نے شہر اورنگ آباد کے قدیم مقامات کی سیر کی جیسے خلد آباد شہر میں موجود اورنگ زیب عالمگیر رحمۃاللہ علیہ کی مزار ، اورنگ آباد کا مشہور و معروف دولت آباد کا قلعہ ، دکن کا تاج محل کے نام سے مشہور بی بی کا مقبرہ ، پن چکی کی سیر کی اور معلومات حاصل کیا اور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔اس طرح تعلیمی سیر کی دوسرے دن رات 12 بجے قدیم عید گاہ پربھنی پر واپسی ہوئی۔ اسی طرح جماعت دوم تا چہارم کی تعلیمی سیر صدر مدرس مدرسہ ہٰذا محمد خالد عبدالحفیظ کی رہنمائی میں بمقام سر دیش پانڈے ہرڈا پارٹی پاتھری روڈ پربھنی میں لے جائی گئی۔یہ تعلیمی سیر صبح 9 بجے اسکول سے روانہ ہوئی۔جس میں تقریباً 200 طلبہ شامل رہے۔دوران تعلیمی سیر طلبہ نے مختلف کھیلوں ، جادو کا کھیل ، کٹپتلی کا کھیل اور لذیذ کھانوں بالخصوص ہرڈے سے لطف اندوز ہوئے۔ تعلیمی سیر شام 6 بجے اپنی سیر کو مکمل کرتے ہوئے اسکول روانہ ہوئی۔ تعلیمی سیر شفٹ اول کے انچارج محمد اشتیاق اور شفٹ دوّم کے انچارج عبداللہ انصاری اور مدرسہ ہذا کے تمام ہی اساتذہ نے تعلیمی سیر کو کامیاب بنانے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے