किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نو منتخب ایجوکیشن کمشنر سچندر پرتاپ سنگھ سے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی ملاقات

ٹیچر بھرتی فیز ٹو شروع کرنے، شکشکن سیوک رد ،پرائیویٹ اداروں کی گرانٹ کے متعلق تحریری مطالبہ

پربھنی:9؍جنوری( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی ) اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی ساجد نثار احمد نے مہاراشٹر کے نو منتخب ایجوکیشن کمشنر سچندر پرتاپ سنگھ سے ملاقات کی اور سب سے اہم مطالبہ کی جانب توجہ مبذول کرائی کہ ٹیچر بھرتی فیز ٹو شروع کیا جائے ،جلد از جلد ٹیپ شروع کر کے زیادہ سے زیادہ اشتہارات جاری کرنے کے لیے ضلع پریشد ، کارپوریشن ، نگر پالیکا، غیر ماینارٹی اداروں کو پابند کیا جائے،نیز کراس میڈیم کے امیدواروں کی منتخبی رد کی جائے اور دوسرے مرحلے کی بھرتی میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں،پہلے مرحلے کی ٹیچر بھرتی مطابق امیدواروں کے عمر کی شرط رکھی جائے، نیز حکومت کے پاس فورا پروپوزل روانہ کیا جائے، جس پر اسی دن پروپوزل کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ممبئی میں بھیجا گیا، اردو میڈیم کی زیادہ سے زیادہ اشتہارات جاری کیا جائے ،کنورٹ ٹو اوپن راؤنڈ میں بالکل تاخیر نہیں کیا جائے، شکشکن سیوک یوجنا رد کیا جائے ، اتنی کم تنخواہ میں نوکری کرنا مالی مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے۔ نیز ساجد نثار احمد نے مطالبہ کیا کہ ریاست کی پرائیویٹ پرائمری ، ہائی اسکول،سینیر کالج، جونیئر کالج کے لئے گرانٹ کی لسٹ جاری کیا جائے ، بچوں کی تعداد کی وجہ سے جو ہائی اسکول و کالجز گرانٹ کے لیے نااہل قرار دیے گئے ہیں ان کو اہل قرار دیا جائے شرائط میں نرمی کی جائے و دیگر مطالبہ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی جانب سے کیا گیا۔ اس موقع پر ناسک ضلع نان ٹیچنگ اسٹاف ضلع کارگذار صدر عقیل احمد و دیگر اراکین موجود تھے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے