कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خوش آمدید ! خوش آمدید! خوش آمدید!

بوری:10؍جنوری ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) آج مورخہ 09جنوری2025 کو ضلع پریشد پرائمری اسکول اردو بوری تعلقہ جنتورکی نومنتخب شُدہ صدرمدرسہ (ہیڈ مسٹریس) نعیمہ خانم باجی کی آمد پر مذکورہ اسکول کے تمام اساتذہ اور طلباء نے استقبال کیا اور استقبالیہ پروگرام میں پھولوں کے گلدستے دے کر انہیں خوش آمدید کہا۔ اس کے علاوہ جناب شیخ محمدشفیع سر، محمد عبیدالرحمن سراورشیخ عقیل سرکےساتھ ساتھ بوری سینٹرکےسابق کیندرپرمکھ (سینٹر ہیڈ) انصاری عتیق سراورتمام ہی اساتذہ بہنوں نےان كکے لیے مستقبل میں ڈھیروں کامیابیوں کی خواہش ظاہرکی ہے۔اس موقع پر نومنتخب صدرمدرسہ نعیمہ خانم باجی نے اپنے قیمتی تاثرات اورمستقبل کیلئےعزائم کاپر جوش اظہارکیا۔ اس موقع پراسکول مینجمنٹ کمیٹی کےصدراور نائب صدر،تمام اساتذہ، طلباءموجود تھے۔اس کےعلاوہ کچھ طلباء نے بھی خصوصی خیرمقدم کےطور پر دولفظوں میں اپنی خوشی کا اظہار کیا۔اس طرح کی معلومات انصاری عتیق سابق سینٹر ہیڈ بوری ومعلّم اردواسکول بوری تعلقہ جنتور ضلع پربھنی نے دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے