कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء اردو ہائی اسکول اور طوبیٰ جونیئر کالج میں رہنمائی پروگرام کا انعقاد

پر بھنی:9؍جنوری ( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) 8 جنوری 2025 کو اقراء کیمپس میں اقراء اردو ہائی اسکول اور طوبیٰ جونیئر کالج کے اشتراک سے ایک رہنمائی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام سینٹر فار ایجوکیشنل ایکسیلنس (CEE) کی سرپرستی میں منعقد کیا گیا، جس کا مقصد ان طلباء کی رہنمائی کرنا تھا جو ایس ایس سی اور ایچ ایس سی بورڈ امتحانات کے خوف کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس اہم تقریب میں مشہور ماہرین تعلیم جناب منان خان صاحب اور جناب سید مجاہد علی صاحب نے طلباء کو قیمتی مشورے دیے منان خان صاحب نے طلباء کو بورڈ امتحانات کی تیاری کے لیے عملی تدابیر سکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کے امتحانات کے خوف پر قابو پانے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ طلباء خود کو مکمل طور پر تیار کریں اور وقت کی بہتر منصوبہ بندی کریں۔ انہوں نے طلباء کو نصاب کی تقسیم، روزمرہ مطالعہ کا شیڈول، اور امتحانی سوالات کو سمجھنے کے طریقے بتائے سید مجاہد علی صاحب نے طلباء کو امتحانی دباؤ کم کرنے کے نفسیاتی طریقے سکھائے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو اپنے خوف کو اپنی طاقت میں بدلنا چاہیے اور مثبت سوچ کے ساتھ امتحانات کا سامنا کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر طلباء صحیح طریقے سے مطالعہ کریں اور اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کریں تو وہ کسی بھی امتحان میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔پروگرام کے دوران طلباء کو اپنے سوالات پوچھنے کا موقع دیا گیا، جن کے جوابات دونوں اساتذہ نے بڑے تفصیل اور شفقت کے ساتھ دیے۔ یہ پروگرام طلباء کے لیے بہت مفید ثابت ہوا، اور انہوں نے اس سے حاصل ہونے والے مشوروں کو اپنی تعلیمی زندگی میں اپنانے کا عزم کیا۔سینٹر فار ایجوکیشنل ایکسیلنس (CEE) کی رہنمائی میں منعقد ہونے والے اس پروگرام نے طلباء کو نہ صرف ان کے تعلیمی مسائل حل کرنے میں مدد دی بلکہ انہیں مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے بھی تیار کیا۔ اس طرح کے رہنمائی پروگرامز طلباء کو تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے