कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خو شخطی کا آموزش پر مثبت اثر

از قلم-نوشین جہاں محمد ساجد
ایکتا اُردو پرائمری اسکول اردھاپور ضلع ناندیڑ
9970796673

آج کے جدید ٹیکنالوجی آموز دور میں اسکول و گھروں میں بچّوں کی خوش نویسی پر دھیان دیا جائے،خوش نویسی ایک فن ہے۔ اس موضوع کو مدِ نظر رکھ کر بچّوں میں خوش نما تحریر کو بڑھاوا دینا چاہیے۔ عمدہ لکھاوٹ انسان کا طرۂ امتیاز ہے اور اس سے بچّوں میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔
خوشخطی کو لے کر لوگوں کے کئی انکشافات ہے جیسے خوش خط اور ترتیب وار لکھنے والے اشخاص با اخلاق و نکھری شخصیت کے حامل ہوتے ہیں وغیرہ وغیرہ لیکن یہ صرف انکشافات ہے۔ ایک زمانہ تھا جب اسکولوں میں خوش نویسی کے مقابلے رکھے جاتے تھے۔ طلبہ کی بطور ہمت افزائی انعامات تقسیم کرتے تھے یا پھر اچھی ہینڈ رائٹینگ والے طلبہ کو امتحان میں پانچ نمبرات اضافی دیئے جاتے تھے اس طرح کی سرگرمیوں سے بچّوں کو خوش نویسی کی طرف مائل کیا جاتا تھا۔اس طرح کے اقدامات کی آج بھی ضرورت ہے۔ ہمارے اسکولوں میں جو زبانیں لازمی پڑھائی جاتی ہیں جیسے اُردو، مراٹھی، انگریزی و دیگر، ان زبانوں میں خوشخطی کی ضرورت و اہمیت سے بچّوں کی واقفیت ہونا ضروری ہے۔ کیونکہ دیگر مضامین و ہوم ورک کا اتنا بوجھ ہوگیا ہے کہ بچّے اپنی ہینڈرائٹنگ پر دھیان ہی نہیں دیتے نہایت اکتاہٹ کے ساتھ بے اُصول لکھتے ہیں۔ حالانکہ ہر زبان کے خوشخطی کے اپنے اصول معیّن ہے جیسے (۱) لکھتے وقت مناسب جگہ اور روشنی کا صحیح انعکاس ضروری ہے (۲) نوٹ بک اور نگاہ کے درمیان مناسب فاصلہ ہونا چاہیے (۳) جو پین یا پینسل آپ کے لیئے موضوع ہو اُسی سے لکھنا چاہیئے (۴) حرف اور لفظوں کی صحیح شکلیں لکھی جائے (۵) حرف کے درمیان فاصلہ وغیرہ کا خیال رکھنا چاہیئے (۶) انگریزی اور مراٹھی زباندانی میں حرفوں کی بناوٹ، سائز، لکیر کے اوپر، لکیر کے نیچے لکھے جانے والے حرف، بھاری آواز والے حرف وغیرہ پر خاص دھیان دیا جائے (۷) لکھتے وقت بالکل بھی جلد بازی نہ کرے۔
آج کل بازاروں میں مختلف اقسام کے خوشخطی کے ورک بک دستیاب ہیں اس سے بھی بچّے استعفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ خوش نویسی کے لیے روزانہ صفحات لکھنا ضروری ہے۔ بنیادی عمر سے ہی اس پر توجہ دی جائے تو آگے جماعتوں میں تحریر کو سدھارنے کے مسائل درپیش نہیں آتے۔
خوش نویسی وہ جادوئی دوا ہے جو الفاظ کو سنہری روشنائی میں بھر کر تحریر میں چار چاند لگا دیتی ہے اور پڑھنے والوں کو جاذب نظر بند کردیتی ہے۔ تعطیلات میں بچّوں کی خوشخطی پر دھیان دیا جائے اسکی اہمیت کو بتایا جائے،خوشخط اورعمدہ لکھنے پر ان کی ستائش کریں تاکہ ان میں خود اعتمادی پروان چڑھے ورنہ مثال اس شعر کی طرح ہو جائے گی کہ
کچھ اور لکھنے کی نوبت پھرآتی کیسے ظفرؔ
الف ہی لکھنا نہیں آیا ہم کو برسوں سے

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے