कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیلو تعلقہ کے براہمن گاؤں میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی کارروائی، 348 کلو گرام ہلدی پاؤڈر ضبط

سیلو :23؍اکتوبر(ابرار بیگ)محفوظ غذا، صحت مند مہاراشٹر مہم کے تحت آج بروز جمعہ 23 اکتوبر کو فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے سیلو تعلقہ کے براہمن گاؤں میں واقع ‘ابھینو فوڈ پروڈکٹ’ پر چھاپہ مارا گیا۔ کارروائی کے دوران 348 کلو گرام وزنی اور تقریباً 93 ہزار 400 روپے مالیت کا ہلدی پاؤڈر کا ذخیرہ ضبط کر لیا گیا ہے۔ضبط شدہ غذائی اشیاء کے نمونے جانچ کے لیے تجربہ گاہ روانہ کر دیے گئے ہیں۔ لیبارٹری کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یہ کارروائی فوڈ سیفٹی آفیسران ڈھومڑے اور مولے نے اسسٹنٹ کمشنر فوڈ اننت چودھری اور جوائنٹ کمشنر شری کانت کرکلے کی رہنمائی میں انجام دی۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اشیاء خوردونفرت کی تیاری اور فروخت میں صفائی اور حفاظت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف مستقبل میں بھی اس طرح کی سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے