कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیلو شہر میں گائے کے گوشت کی فروخت کا معاملہ پولیس کے چھاپے میں 29 ہزار کا مال ضبط

سیلو:22؍اکتوبر (ابرار بیگ)سیلوشہر کے رحمان نگر علاقے میں گائے کے ذبیحہ اور گوشت کی غیر قانونی فروخت کی تیاری میں لگی ایک گینگ کا سیلو پولیس نے پردہ فاش کیا ہے۔ 20 اکتوبر بروز منگل صبح تقریباً 10 بجے مارے گئے چھاپے کے دوران سیلو پولیس کو گائے کے گوشت کے علاوہ مہاراشٹر حکومت کی طرف سے پابندی شدہ گٹکا اور تمباکو مصنوعات کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد ہوا۔ اس کارروائی میں پولیس نے تین ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تمام ملزمین کو حراست میں لے لیا ہے۔سیلو شہر کے رحمان نگر میں واقع ایک مکان کے کمرے میں گائے کا ذبیحہ کیے جانے کی خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے اچانک چھاپہ مارا۔ موقعِ واردات سے تقریباً 100 کلو گائے کا گوشت، جانور کا سر، چمڑا، چاروں کھر، دو چاقو، کلہاڑی اور 5 پلاسٹک کی ٹوکریاں سمیت مجموعی طور پر 20 ہزار 300 روپے مالیت کا ذبیحہ کا سامان ضبط کیا گیا۔ اسی مقام پر پولیس کی تلاشی کے دوران 8 ہزار 946 روپے مالیت کا غیر قانونی گٹکے کا ذخیرہ بھی برآمد ہوا۔ اس کارروائی میں کل 29 ہزار 246 روپے کا مال ضبط کیا گیا ہے۔اس معاملے میں موسیٰ لال میاں قریشی، وسیم موسیٰ قریشی اور ایک نابالغ لڑکے کے خلاف سیلو پولیس اسٹیشن میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس انسپکٹر ارون ناگرے کی رہنمائی میں یہ کارروائی عمل میں لائی گئی، اطلاع ملتے ہی انہوں نے پولیس سب انسپکٹر شیخ شاکر کے ساتھ موقعِ واردات کا معائنہ کیا۔ معاملے کی مزید تفتیش پولیس سب انسپکٹر شیخ شاکر کر رہے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے