कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سر سید احمد خاں کی فکرِ نو اور اردو کے جدید شعور پر یک روزہ قومی آن لائن کانفرنس کا کامیاب انعقاد

امراؤتی :22؍اکتوبر(این ایس بیگ ) دی گورنمنٹ ودربھ انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ہیومینٹیز، امراؤتی کے شعبۂ اردو و فارسی کے زیرِ اہتمام 17 اکتوبر 2026 کو بعنوان’’سر سید احمد خاں کی فکرِ نو، تہذیبی شعور اور اردو کی جدید تشکیل: ماضی، حال اور مستقبل کے تناظر میں‘‘ ایک روزہ قومی آن لائن کانفرنس کا شاندار انعقاد ۔کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں کنوینر ناظمہ رہبری نے پروگرام کی غرض و غایت پیش کیں۔ ڈائریکٹر ڈاکٹر کیشو ٹوپے صاحب نے افتتاحی کلمات ادا کیے ۔ شعبہ اردو و فارسی کے منتظمین کو مبارکباد پیش کیں۔ شعبۂ اردو و فارسی کی صدر محترمہ ڈاکٹر نزہت پروین صاحبہ نے استقبالیہ کلمات پیش کیں۔ کلیدی خطبہ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی کے پروفیسر ڈاکٹر خواجہ اکرام الدین صاحب نے پیش کیا۔ جس میں سر سید احمد خاں کی فکر، تہذیبی شعور اور اردو زبان و ادب کی جدید تشکیل کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔پہلے علمی اجلاس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر قریشی عتیق احمد صاحب (آرٹس، سائنس اینڈ کامرس کالج، بدناپور، ضلع جالنہ) نے کی۔ اس اجلاس میں مجموعی 12 مقالات پیش کیے گئے۔ مقالہ نگاروں نے سر سید احمد خاں کی اصلاحی فکر، تعلیمی خدمات، تہذیبی بیداری اور اردو زبان و ادب پر ان کے اثرات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔مقالہ نگاروں نے نہایت ہی عرق ریزی سے مقالات تحریر کیے اور بہترین طریقہ سے بمطابق ہدایات ، مقررہ دورانیہ میں مقا لات پیش کیے۔ مقالات کے بعد تبادلۂ خیال اور سوال و جواب کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ محترم عتیق صاحب نے اپنی علمی و تحقیقی بصیرت کے تحت تمام مقالہ جات پر عمیق اور باریک بینی سے تبصرے کیے اور کانفرنس کو مزید علمی وقار بخشا ۔
دوسرے علمی اجلاس کی صدارت ڈاکٹر ایس۔ ایم۔ شکیل، پرنسپل، سیوا سدن کالج، برہان پور نے کی۔ اس اجلاس میں بھی 12 مقالات پیش کیے گئے۔ مقالہ نگاروں نے سر سید کی فکرِ نو اور اس کی عصرِ حاضر میں معنویت کے ساتھ ساتھ اردو کی جدید تشکیل اور اس کے مستقبل سے متعلق اہم موضوعات پر اپنے خیالات پیش کیے۔ اجلاس میں علمی گفتگو اور سوال و جواب کے ذریعے موضوع کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس اجلاس کے کنوینر ارشاد الدین راہی تھے ۔مہمانان اور دونوں اجلاس کے صدور نے اس کانفرنس کے منتظمین پروفیسر ڈاکٹر سراج انور،ڈاکٹر قمر پرویز اور ڈاکٹر ذاکر صاحب کے اس قابل ستائش اقدام کو سراہا ۔ڈاکٹر سراج انور صاحب نے بحسن خوبی کانفرنس کے تمام امور کی بہتر طریقے سے انجام دہی کی۔ شعبہ اردو اور فارسی سے کانفرنس میں ملک کے مختلف علاقوں اور ریاستوں ،یونیورسٹیز کے ریسرچ اسکالر،پروفیسر،ایسوسی ایٹ پروفیسر اور محققین و ادباء نے شرکت کرکے کانفرنس کو کامیاب بنایا۔کانفرنس کے اختتام پر ڈاکٹر سراج انور خان صاحب، اسسٹنٹ پروفیسر، گورنمنٹ ودربھ انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ہیومینٹیز، امراؤتی نے اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے تمام صدور، مقالہ نگاروں، مقررین اور شرکاء مدرسین کا والہانہ انداز میں شکریہ ادا کیا۔ بالخصوص شعبۂ فارسی کے گیسٹ پروفیسر ڈاکٹر قمر پرویز صاحب کی معاونت، تکنیکی امور کی بحسن خوبی انجام دہی کے لیے پروفیسر ڈاکٹر ذاکر صاحب اور ان کےتعاون کے لیے خصوصی طور پر اظہارِ تشکر پیش کیا ۔ امراؤتی سے ڈاکٹر نظام الدین قاضی سر نے سر سید احمد خان کی جدو جہد اور تعلیمی افکار کے موضوع کے تحت اپنا مقالہ علمی و تحقیقی بصیرت سے بہترین طریقہ سےپیش کیا۔ اس کانفرنس کے انعقاد میں کنوینر ناظمہ رہبری اور ارشاد راہی کی کوششیں بھی قابلِ ذکر رہیں۔کانفرس کو کامیاب بنانے کے لیے پروفیسر ڈاکٹر سراج انور صاحب کی کافی محنتیں رہیں۔ملکی سطح پر شرکت کرنے والے تمام تخلیق و تحقیق کاروں کے مقالات پر نظر ثانی اور معیاریت کو برقرار رکھنے کے لیے آپ کی کوشیش قابل ستائش ہیں ۔یہ قومی آن لائن کانفرنس سر سید احمد خاں کی فکر و خدمات کو نئے تناظر میں سمجھنے، اردو زبان و ادب کے جدید رجحانات پر غور کرنے اور علمی و تحقیقی مکالمے کو فروغ دینے کے حوالے سے اہم ثابت ہوئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے