किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی میں نعتیہ و غیر نعتیہ شعری نشست کاکامیاب انعقاد

پربھنی :8؍جنوری( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) بتاریخ 06 جنوری 2025 شب 09 بجے بمکان محب اردو محمّد عبد الباقی بارہ امام پربھنی میں خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے عرس کے موقع کامیاب شعری نشست کا انعقاد کیا گیا جس کا پر پہلا دور نعتیہ کلام پر مشتمل رہا جس کی صدارت و حید اسلم کے ذمہ رہی ا و ر دوسرا د و ر غیر نعتیہ کلام کا رہا جس کی صدارت عبد الواحد جاذب نے کی نشست کا آغاز و حید اسلم نے تلاوت کلام پاک سے کیا ۔ دوسرا دور شروع ہو نے سے قبل شفیع احمد شفیع کا 31 دسمبر 2024 كو ملازمت سے حُسن سبکدوش ہونے کے ضمن میں قصر ادب پر بھنی کی جانب سے شایان شان استقبال کیا گیا ۔ ناظم شعری نشست انصاری جا وید نے یکے بعد دیگرے شعراء حضرات کو دعوت سخن دی جن میں وحید اسلم ، عبد الواحد جاذب ،شفیع احمد شفیع ، کلیم کسک سیفی اعظمی سیف ، انصاری جا و ید ، آصف حسین انصاری کے نام شامل ہیں ۔ سبھی شعراء نے اپنے نعتیہ و غیر نعتیہ کلام سے سامعین کو محظوظ فر ما یا ۔ با لخصوص اس نشست کو کامیابی سے ہمکنار کر نے میں کامران خان ، معین خان ، ذاکر قریشی کا اہم کردار رہا ہے ۔ رات دیر سیفی اعظمی سیف کے اظہار تشکر پر نشست کا اختتام عمل آیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے