कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج میں سائنس اینڈ میتھس ایکگزبشن ( نمائش) کا کامیاب انقاد

کلیان:7؍جنوری ( سیدشوکت علی) ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے زیر انصرام ادارہ نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج میں طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کی غرض سے سائنس و میتھس ایکگزبشن ( نمائش) کا کامیاب انقاد کیا گیا ۔ایکگزبشن کا افتتاح ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے صدر محترم جناب محسین مرسنگے صاحب کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ ایکگزبشن میں ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے نائب صدر محترم شغف فقیہ صاحب، جنرل سیکرٹری محترم ڈاکٹر فرقان مرمکر صاحب، خازن محترم جناب شعیب برڈی صاحب، جوائنٹ سیکریٹری محترم سعادت تانکی صاحب و محترم جناب سیف جونے صاحب نے شرکت کی ۔ ایکگزبشن میں جماعت پانچویں تا بارہویں کے طلباء و طالبات نے اپنے اساتذہ کی رہنمائی میں مضمون سائنس و ریاضی کے مختلف پروجیکٹس، چارٹ، ورکنگ ماڈل وغیرہ تیار کے۔ کلیان شہر و اطراف کے مختلف اسکولوں کے اساتذہ نے بحیثیت جج کے فرائض انجام دیے۔ مجلس انتظامیہ ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے ذمہ داران نے ایکگزبشن کے کامیاب انعقاد پر پرنسپل عبداللہ خان صاحب ، اساتذہ کرام ، شرکت کرنے والے طلبا وطالبات کی ستائش کی اور مسرت کا اظہار کیا ۔ مزکورہ سائنس اینڈ میتھس ایکگزبشن کو کامیابی سے ہم کنار کرانے میں پرنسپل صاحب ، اسٹنٹ ہیڈمسٹریس نزہت رضوی صاحبہ، جونیئر کالج سپروائزر جناب سید فہیم الدین سر، بوائز سیکشن سپروائزر محترمہ زرینہ شاہ صاحبہ ، گرلز سیکشن کی سپروائزر محترمہ بتول انتولے صاحبہ، سائنس ایکگزبشن کمیٹی ہیڈ محترمہ شائستہ ٹیچر صاحبہ اینڈ ٹیم ، میتھس ایکگزبشن کمیٹی ہیڈ محترمہ خان نورالسحر ٹیچر صاحبہ اینڈ ٹیم، ہیڈ کلرک عابد تانکی صاحب، کلچرل سکریٹری تنویر پٹیل سر، نان ٹیچنگ اسٹاف نے خصوصی تعاون پیش کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے