कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤ یدالمسلمین ہائی اسکول میں SSC طلبہ کے لیے کونسلنگ پروگرام کا انعقاد

پربھنی:7؍جنوری ( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) مورخہ7 جنوری 2025 بروز منگل مؤ یدالمسلمین ہائی اسکول عثمانیہ کالونی میں ایس ایس سی امتحان کے طلبہ کے لیے سینئر فار ایجوکیشنل ایکسلنس (CEE) کی طرف سے خصوصی کونسلنگ پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد طلبہ کو امتحان کے دباؤ سے نمٹنے اور بہتر کارکردگی کے لیے رہنمائی فراہم کرنا تھا۔سینٹر فارایجوکیشنل ایکسلنس پر بھنی (CEE) کے وائز پریسیڈنٹ جناب شیخ معروف اور جناب شیخ مجاہد (رکن) نے طلبہ کو دباؤ سے نمٹنے، وقت کے بہتر استعمال، اور مؤثر مطالعہ کے طریقوں پر رہنمائی فراہم کی۔ انٹرایکٹو سیشنز میں طلبہ کو اپنے مسائل شیئر کرنے اور امتحان کی تیاری سے متعلق مشورے حاصل کرنے کا موقع ملا۔اسکول انتظامیہ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ طلبہ کو تعلیمی اور ذہنی طور پر بورڈ امتحان کے لیے تیار کرنے کا اہم حصہ ہے۔ یہ پروگرام اسکول کی اس مستقل کوشش کا حصہ تھا جس کا مقصد طلبہ کی تعلیمی اور ذہنی بہتری کو یقینی بنانا ہے، خاص طور پر امتحان کے دباؤ کے دوران۔ اس طرح کی معلومات انچارچ شعبہ نشر و اشاعت یوسف انصاری سر نے دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے