कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤید المسلمین پرائمری اسکول کی تعلیمی سیر تاریخی شہر اورنگ آباد میں

پربھنی:6؍جنوری ( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) مورخہ/ 3جنوری بروز شب جمعہ مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول کی تعلیمی سیر صدر مدرس محمد عبد الباسط کی نگرانی میں 15معلمین و معلمات پر مشتمل جماعت پنجم تا ہفتم کے 160 طلباء طالبات کے ساتھ رات 10 بجے مؤیدالمسلمین اسکول سے روانہ ہوئی ، طلباء کے آرام دہ سفر کے لیے دولگژری بسوں کا انتظام کیا گیا تھا ۔ دولت آباد گیسٹ ہاوس میں رات میں آرام کیا گیا ۔ صبح ناشتے کے بعد دولت آباد قلعہ کی سیر کرائی گی ۔ قلعہ کی تاریخ سے طلباء کو واقف کرایا گیا ۔ اس کے بعد یہ تعلیمی سیر خلد آباد کے لیے روانہ ہوئی ۔ جہاں طلبہ کو اورنگزیب عالمگیر رحمتہ اللہ علیہ کے مزار کا دیدار کرایا گیا ، اورنگ زیب رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی سے متعلق تفصیلی معلومات طلبہ کو دی گئی ، اورنگ زیب رحمتہ اللہ علیہ کے استاد خواجہ زین الدین اور آپ کے فرزند کی قبور سے بھی طلبہ کو واقف کرایا گیا۔ اس کے بعد یہ تعلیمی سیر شہر اورنگ آباد کے لیے روانہ ہوئی جہاں طلبہ کو بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحب امیڈکر یونیورسٹی کا مشاہدہ کراتے ہوئے یہاں کے تعلیمی شعبہ جات سے واقف کرایا گیا ۔ اس کے بعدیہ تعلیمی سیر پن چکی پہنچی ،طلبہ کو پن چکی کے چلنے کے نظام سے واقف کرایا گیا ۔ اسی طرح طلبہ کو تاریخی مقام بی بی کے مقبرے اوراس کی تاریخ سے بھی واقف کرایا ۔بعد از نماز مغرب اورنگ آباد سے پربھنی کے لئے واپسی کا سفر شروع ہوا ۔ بدناپور میں غلام محمد وستانوی میڈیکل کالج میں رات کا کھانا کھا کر دوبارہ واپسی کا سفر شروع ہوا ۔رات 12:30 بجے یہ تعلیمی سیر مؤیدالمسلمین پہنچی۔ اس تعلیمی سیر میں جماعت پنجم تا ہفتم تمام معلمین و معلمات بالخصوص عبدالماجد سر ، انور احمد نے اپنی نگرانی و ذمہ داری کے ساتھ طلباء و طالبات کو تعلیمی سیر سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا ۔ واضح ہو یہ تعلیمی سیر بہترین انتظامات اور منصوبہ بندی سے نظم و ضبط کے ساتھ کامیابی سے ہمکنار کرنے میں تعلیمی سیر کے انچارج محمد خالد انصاری اور عبیداللہ سر نے اہم کردار ادا کیا۔ بدناپور کے قاضی ابرار نے اس تعلیمی سیر کے لیے کھانا کھلانے اور طلبہ و طالبات کو بہترین سہولیات پہنچانے میں اپنا وقت اور خدمات انجام دیں ۔ جس پر صدر مدرس اور اساتذہ نے ان کا شکریہ ادا کیاتعلیمی ۔ سیر کی بہترین منصوبہ بندی اور اس کی کامیابی پر صدر مدرس محمد عبدالباسط نے خالد انصاری اور عبیداللہ سرکو مبارکباد پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے