कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناگیش کرجگی آرکیڈ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ،سولاپور میں’’اے ورلڈ ان موشن‘‘ مقابلے کا انعقاد

 شولاپور:6؍جنوری(آفرین شیخ )ناگیش کرجگی آرکیڈ کالج آف انجنيرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، سولاپور میں "اے ورلڈ ان موشن” مقابلے کا انعقاد کیا گیا تاکہ "سیکنڈری اسکول کے طلباو طالبات کیلئے فن کے ساتھ چیلنج سے پُر، نصابی و تعلیمی پروگرام کے ذریعے طلبہ، اساتذہ، انجینئر اور سائنسداں کو ایک ساتھ بیک وقت سائنس، ریاضی ، آرٹس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے یکجا کرکے اپنے ہنر کا مظاہرہ کرنے کا موقع دیا جائے۔ سال میں ایک بار لیے جانے والے اس اولمپیاڈ کے مقابلہ میں امسال 16 اسکولوں نے حصہ لیا جس میں 250 سے زائد طلبہ شریک تھے ۔ امسال Jet toy competition رکھا گیا تھا ۔جس میں طلبہ کو ایک کار تیار کرنی تھی ۔ تکنیکی سائنسی اور ریاضی مواد کا استعمال کرتے ہوئے ایسی کار تیار کرنا جو زیادہ سے زیادہ وقت تک اپنی اچھی رفتار سے چلے 10 میٹر لمبائی اور 3 میٹر چوڑائی والے ٹریک پر چلتی رہے اور 3 میٹر کے فاصلے سے چلے اور اپنے ٹریک کے باہر نہ جائے۔ہر سال کی طرح امسال میں شہر شولاپور کی مشہور و معروف تعلیمی درس گاہ ایم اے پانگل کے طالب علموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس میں ارام صبا ، سدرہ ابرار خان ، اسد سید براجدار، سعود عامر باغوان ،تمّنا غوث پاک شیخ، زینب زین العابدین عطار، محمد فیضان جاوید قریشی، عمر فاروق ساجد شیخ شامل تھے۔ اس ادارے کی طرف سے لیے گئے "جیٹ ٹوئے مُقابلے ” مدرسہ ہذا کی ٹیم نے اوّل انعام حاصل کیا۔یہ انعام حاصل کرنے والی ٹیم میں تمّنا غوث پاک شیخ، زینب زین العابدین عطار، محمد فیضان قریشی اور عمر فاروق ساجد خان شامل تھے۔ انہوں نے Jet Toy Challange Team Longest Travel مقابلے میں نمایاں کامیابی کی ۔۔اس کامیابی پر مدرسہ ہٰذا کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان ، معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریا پروین جاگیردار ،نکہت نلامندو، محمد علی شیخ ،تمام اساتذہ اور اسٹاف ممبران اور والدین نے اس ٹیم کو اور انکی رہبری کرنیوالے اساتذہ شیرین خان ، اُمّ زما پٹھان اور خلیل پيرمپلی کو مبارک باد کے پیش کیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے