कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

وزیر تعلیم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مسٹر داداجی بھوسے ‘سے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی دوبارہ ملاقات

پربھنی:2؍جنوری ( نامہ نگار محمد سرور شریف): اساتذہ کی بھرتی ضمن میں ریاست کے تمام، نگر پالیکا، میونسپلٹیز اور نجی اداروں کے پہلے مرحلے میں خالی، نااہل، غیر حاضر نشستوں کے ساتھ ساتھ خالی اور غیر مختص نشستیں اور پورٹل پر کل بقیہ نشستیں جنگی سطح پر اساتذہ کی بھرتی کا عمل شروع کرنا،سیلف سرٹیفیکیشن ترمیمی ٹیب کا آغاز، عمرکا معاملہ، 55_60 مسائل ،دیگر ایم مسائل پر مکمل معلومات و کاغذات دیا گیا ،پرائیویٹ سیکنڈری پرائمری پرائمری اسکولوں کو گرانٹ لسٹ جاری کرنا،شالارتھ اے ڈی ،میونسپل کارپوریشن کو سو فیصد گرانٹ، اساتذہ کی تنخواہ، غیر تعلیمی کاموں کی فہرست، اساتذہ کی پروموشن، ماینارٹی اداروں میں اساتذہ و نان ٹیچنگ کی بھرتی، طلباء کو یونیفارم، تعلیمی معیار، ماڈل اسکولوں کے لیے گرانٹ،نوٹیفکیشن اور حکومتی فیصلے کے مطابق 1/11/2005 کے بعد سروس جوائن کرنے والے اساتذہ کے لیے پرانی پنشن اسکیم کے نفاذ کے حوالے سے،دیگر موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی ساجد نثار احمد کی جانب سے حکومتی فیصلے، سرکلر، نوٹیفیکیشن تحریری شکل میں دیے گئے۔ افسران سے میٹنگ ہوئی، مختلف امور پر فوری ایکشن لینے کے احکامات دیے گئے، محترم وزیر نے کہا کہ تمام اساتذہ، والدین، مختلف تعلیمی ماہرین اور افسران سے معلومات لی جائیں گی، یونیفارم 26 جنوری سے قبل طلباء کو دیا جائے گا،اساتذہ بھرتی شروع کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں منسٹر صاحب نے کہا، نیز تمام افسران اور ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، ایس سی آر ٹی پونہ آفیسران،MPSC ، تمام افسران سے میٹنگ جاری رہے گی۔ یکم جنوری 2025 کے وفد میں بانی ساجد نثار احمد، ریاستی نائب صدر الطاف احمد، ڈسٹرکٹ ورکنگ پریذیڈنٹ نان ٹیچنگ اسٹاف ناسک انصاری عقیل احمد، اسامہ حاجی زیراکس وفد میں موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے