कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سابق وزیراعظم منموہن سنگھ 92 سال کی عمر میں چل بسے

ممبئی: 26؍دسمبر: بھارت کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ 92 سال کی عمر میں26 دسمبر کی رات انتقال کر گئے۔ انہیں طبیعت کی خرابی کے بعد دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاںانہوں نے زندگی کی آخری سانسیں لیں۔ڈاکٹر منموہن سنگھ نے 2004 سے 2014 ء تک بھارت کے وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دیں اور ان کی قیادت میں بھارت نے کئی اہم اقتصادی اصلاحات کیں۔ ان کا شمار بھارت کے مؤثر ترین وزرائے اعظم میں کیا جاتا ہے۔ وزیر خزانہ اور فنانس سیکریٹری کے طور پر بھی انہوں نے بھارتی معیشت کو عالمی سطح پر مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔منموہن سنگھ کی وفات کے بعد ملک بھر میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سیاسی رہنماؤں اور عوام نے ان کی خدمات کو سراہا اور ان کی وفات کو ایک عظیم نقصان قرار دیا ہے۔ڈاکٹر منموہن سنگھ ملک کے پہلے سکھ وزیرِ اعظم تھے اور اپنی سادگی، دیانتداری اور معیشتی مہارت کے باعث عالمی سطح پر پہچانے جاتے تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے