कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شدید بیمار افراد کو مرنے کی اجازت کا بل، ایم پیز کی اکثریت نے حمایت کردی

لندن:3؍دسمبر:شدید بیمار افراد کو موت کو گلے لگانے کیلئے قانونی طور پر طبی مدد حاصل کرنے کے بل پر اراکین پارلیمنٹ کی اکثریت کی طرف سے حمایت کے بعد امید پیدا ہو گئی ہے کہ آئندہ برس تک یہ بل قانون بن جائے گا جس کے بعد انگلینڈ اور ویلز میں شدید بیمار افراد اپنے لئے موت کا انتخاب کرسکیں گے، جمعہ کے روز پارلیمنٹ میں بل کو پہلے مرحلے میں کامیابی مل گئی، 330 اراکین پارلیمنٹ نے حق اور 275 نے مخالفت میں ووٹ دیا، حکومت موت کے انتخاب کے بل میں غیرجانبدار رہی، اراکین نے اپنی مرضی سے ووٹ ڈالا پارلیمنٹ میں پرائیوٹ بل کو لیبر رکن پارلیمنٹ کم لیڈ بیٹر نے پیش کیا تھا، بل اب کمیٹی کی سطح پر جائے گا جہاں اراکین اس میں ترامیم کرسکیں گے مجوزہ بل آئندہ برس پارلیمنٹ اور ہاوس آف لارڈز سے منظوری کے بعد ہی قانون بن سکے گا، بل کے تحت موت کا انتخاب کرنے والے کی عمر 18 برس سے زائد اور ایک برس سے جی پی کے ساتھ رجسٹر ہونا ضروری ہوگا اور ایسے افراد ہی موت کے حصول کیلئے رجوع کرسکیں گے جنہیں ڈاکٹروں نے زندہ رہنے کیلئے چھ ماہ کا وقت دیا ہوگا متعلقہ شخص دو ڈاکٹروں اور ہائی کورٹ کے جج کی اجازت کے 14 دن بعد فراہم کردہ موت کی دوا کا استعمال بھی خود کرے گا، اس قبل 2015 میں بھی اسی حوالے سے پیش کردہ بل کو اراکین نے بھاری اکثریت سے مسترد کردیا تھا، وزیر اعظم سر کئیرسٹارمر اور چانسلر ریچل ریوز اس بل کی حمایت کررہے ہیں جبکہ جسٹس سیکرٹری شبانہ محمود اور ناز شاہ ایم پی نے کھل کر اس کی مخالفت کی ہے ۔پارلیمنٹ میں بل پیش کرنے والے رکن کم لیڈ بیٹر نے کہا اس بل کی منظوری سے لوگوں کو وقار کے ساتھ موت کو گلے لگانے کا موقع ملے گا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے