कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء پرائمری اسکول پربھنی کے طلبہ کی جانب سے "پانی بچاؤ، زندگی بچاؤ” بیداری ریلی کا انعقاد

پربھنی :27؍اکتوبر(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )اقراء پرائمری اسکول، گلزار کالونی، پربھنی میں بتاریخ 27 اکتوبر 2026 (بروز منگل) جماعت چہارم اور پنجم کے طلبہ کے ذریعہ "پانی بچاؤ، زندگی بچاؤ” کے اہم موضوع پر ایک تعلیمی سرگرمی اور شاندار بیداری ریلی کا انعقاد عمل میں آیا۔اس ریلی کے دوران اسکول کے نونہالوں نے گلزار کالونی اور مدینہ نگر کی گلیوں، بازاروں، دکانوں، میڈیکل اسٹورز، واٹر سپلائی سینٹرز اور آٹو اسٹینڈز کا دورہ کیا۔ طلبہ نے شہریوں سے براہِ راست ملاقات کرکے انہیں پانی کی اہمیت و افادیت سے واقف کرایا اور پیغام دیا کہ پانی کا صحیح اور ضرورت کے مطابق استعمال کریں، ہر قطرے کی حفاظت کریں اور پانی کی فضول خرچی سے بچیں۔ریلی میں شریک طلبہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرس تھام رکھے تھے اور ماحول کو بیدار کرتے ہوئے یہ نعرے لگائے:
"قطرہ قطرہ پانی بچاؤ، ہندوستان کو سرسبز بناؤ!”
"پانی بچاؤ، زندگی بچاؤ!”
"پانی روکو، پانی زمین میں جذب کرو!”
اس تعلیمی و سماجی سرگرمی کے ذریعے طلبہ نے ماحولیاتی تحفظ کا مؤثر پیغام معاشرے تک پہنچایا۔ علاقے کے شہریوں اور تاجروں نے اس مہم کو بے حد سراہا اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔
واضح رہے کہ یہ سرگرمی فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی پربھنی کی زیرِ سرپرستی اور رہنمائی میں منعقد کی گئی۔ ادارے کے ذمہ داران اساتذہ کی مسلسل رہنمائی کرتے ہوئے طلبہ کی ہمہ جہت ترقی اور سماجی شعور کی بیداری کے لیے اس طرح کی سرگرمیوں کے انعقاد کی ہمیشہ ترغیب دیتے ہیں۔پروگرام کے اختتام پر اساتذہ اور منتظمین نے شہریوں سے اپیل کی کہ پانی کا ہر قطرہ انمول ہے، لہٰذا ہم سب مل کر پانی کے ضیاع کو روکنے اور آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کا عہد کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے