कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شوٹنگ بال مقابلے میں سوشل اردو ہائی اسکول کی شاندار فتح

سولاپور :27؍اکتوبر(سلطان اختر ):سولاپور میونسپل کارپوریشن اور ضلع اسپورٹس آفیسر آفس کے اشتراک سے سبھاش اُدھیان میں منعقدہ 17 سال سے کم عمر کے شوٹنگ بال مقابلے میں سوشل اردو ہائی اسکول نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فاتحانہ معرکہ سر کر لیا ہے۔ ٹیم نے انتہائی سنسنی خیز فائنل مقابلے میں کامیابی حاصل کر کے ڈویژنل سطح کے مقابلوں کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شہر کے دو معروف تعلیمی ادارے سوشل اردو ہائی اسکول اور سوشل انگلش میڈیم اسکول کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں کے مابین فتح کے لیے زبردست رسہ کشی دیکھنے میں آئی۔ انتہائی سخت مقابلے کے بعد سوشل اردو ہائی اسکول کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا اور ٹرافی اپنے نام کی۔اس کامیابی میں اسکول کے کھلاڑیوں کی انفرادی اور گروہی صلاحیتوں کا اہم حصہ رہا۔ ٹیم کے نمایاں کھلاڑیوں میں عمر فاروق بدّی، نعمان دھوٹیگھر، افوان پتل باپ اور اسمٰعیل عطار نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب کی توجہ سمیٹ لی۔ کھلاڑیوں کی اس شاندار کامیابی میں صدر شعبہ کھیل عبدالرحیم شیخ، علیم شیخ، اویس مرچنٹ اور کامران دلال کی مسلسل رہنمائی اور تربیت کارفرما رہی۔ٹیم کی اس شاندار کامیابی پر ادارے کے صدر ڈاکٹر اخلاق وڈوان صاحب، جوائنٹ سکریٹری امتیاز شیخ، ہیڈ ماسٹر رسول چودھری، ڈپٹی ہیڈ ماسٹر امتیاز شابدی، سپروائزر یاسمین شیخ، سپروائزر الطاف کمٹھے اور اسکول کے تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے نے فاتح ٹیم اور ان کے کوچز کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور ڈویژنل سطح کے آئندہ مقابلوں کے لیے بہترین تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے