कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اللہ کے شیروں کو آتی نہیں رُوباہی

تحریر:مدثر جمیل قاسمی
9823234064
بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمدسرور شریف پربھنی

حضرت مولانا سجاد نعمانی صاحب دامت برکاتہم کی جانب سے امیدواروں کی تائیدی لسٹ آنے کے بعد کہیں خوشی کا ماحول ہے تو کہیں غم منایا جارہا ہے،. غم اس بات کا ہے کہ پسندیدہ امیدوار کا نام حضرت کی لسٹ میں موجود نہیں، ہوسکتا ہے کسی کو اس لسٹ پر اعتراض ہو لیکن اسکا یہ مطلب نہیں کہ حضرت مولانا کا فیصلہ غلط ہے اور آپ اس فیصلے اور تائید کیلئے حضرت کو غلط ٹھہراؤ، خاندان نعمانی کے چشم چراغ اور حضرت مولانا منظور نعمانی نوراللہ مرقدہ کے جانشین کی سونچ اور فکر و دور اندیشی یہ عام لوگوں کی سمجھ سے باہر ہے،. حکومت کو دوٹوک الفاظ میں جواب دینا اور شریعت اور قانون کی حفاظت کیلئے ہر وقت تیار رہنا یہی مردمجاہد کا کام رہا ہے، بیباکانہ گفتگو اور صاف و شفاف الفاظ میں امت کی رہنمائی کرنا اس اللہ کے شیر کا انداز ہمیشہ رہا ہے، بابری مسجد کی شہادت کیلئے حضرت نے حکومت اور دشمنوں کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر اور طلاق ثلاثہ اور سی اے اے، این آر سی کے خلاف کیا کچھ کوششیں حضرت نے کی ہے یہ سب کے سامنے ہے اور اسکا گواہ ہر کوئی ہے اور اللہ حضرت کی نیت بخوبی جانتا ہے، آج وہ نا سمجھ لوگ جو نماز تک پابندی سے نہیں پڑھتے جنکی محلے کی مساجد نماز فجر میں ویران رہتی ہے وہ حضرت کے بیان کے بعد اور ادھو ٹھاکرے گٹ کے کچھ امیدواروں کی تائید کے بعد یہ لوگوں کو بابری مسجد کی فکر ستانے لگی،. کاش یہ لوگ پہلے اپنے محلے کی مساجد کو آباد کرتے پھر بابری مسجد کی فکر کرتے، حضرت نے ادھو ٹھاکرے گٹ کے جن امیدواروں کی تائید کی ہے وہ بہت سونچ اور سمجھ کر اور مستقبل کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی ہے، حضرت کی کوشش یہ ہے کہ مسلمانوں کی کھلی ہوئی سخت دشمن اور ظالم حکومت کا خاتمہ ہو چاہے اسکے لئے نہ چاہتے ہوئے بھی اپوزیشن کا ساتھ دینا پڑے تو دینا ہوگا اور ظالم حکومت جس نے مدارس کو مساجد کو نشانہ بنایا اور بے قصور مظلوموں کے گھر پر بلڈوزر کارروائی کی اور مسلمانوں پر طرح طرح کے ظلم کیا اور آئندہ انکے عزائم مسلمانوں کو ختم کردینے اور شریعت آور آزادی کے حقوق ختم کرنے کے ہے ایسی حکومت کا خاتمہ ضروری ہے چاہے مسلمانوں کی حکومت ابھی نہ آئے لیکن ایسے ظالموں سے اور ایسے زہریلے لوگ جو کھلم کھلا زہر اگل رہے ہیں ان سے کم سے کم تھوڑی مثبت سونچ رکھنے والی حکومت مہاراشٹر میں بنے یہی سونچ اور فکر حضرت کی ہے اور دیگر مزید پہلوؤں پر حضرت نے غور و فکر کرکے ان امیدواروں کی تائید کی ہے، ایسے میں حضرت کو بابری مسجد کے دشمنوں کی تائید کرنے والا سمجھنا یا گستاخ رسول کی تائید کرنے والا سمجھنا سراسر غلط اور بچکانہ حرکت ہے، حضرت کی سونچ اور فکر اور دوراندیشی کا اندازہ لگانا یہ ہمارے بس کی بات نہیں، اور اگر کوئی سمجھتا ہے کہ یہ فیصلہ حضرت نے ڈر کر اور خوف میں کیا ہے تو یہ سمجھنا بھی بیوقوفی ہے،. یہ وہ شیر خدا ہے جسکی ایک ایک بات اور گفتگو میں مسلمانوں کیلئے ہمت اور طاقت اور حوصلوں کا پیغام اور رہنمائی ہے،. اللہ حضرت کا سایہ ہم تمام پر تادیر قائم رکھے اور امت کو ایسے اکابرین کی قدر کرنے والا بنائے، آمین
آئین جواں مرداں حق گوئی و بیباکی
اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے