कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آؤ اپنے بی ایل او سے رابطہ کریں

تحریر: محمد سرور شریف ابن یوسف شریف
ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز پربھنی و خادم رحمن فاؤنڈیشن پر بھنی
9960451708

قارئین
جیسا کہ آپ جانتے ہیں اس ماہ 20 نومبر کو مہاراشٹر اسمبلی کے امیدواروں کو منتخب کرنے کے لیے ہمیں اپنے ووٹ کا استعمال کرنا ہے امید ہے بحیثیت ذمہ دار آپ نے اپنے اہل خانہ کے الیکشن کارڈ بنوا کر ووٹر لسٹ میں نام موجود ہے اس بات کی جانچ کر لی ہوگی اگر نہ کی ہو تو اب بھی وقت ہے اپنے موبائل میں ووٹر ہلپ لائن ایپ کا استعمال کر کےآج ہی معلوم کر لیں اس ضمن میں عنقریب بی ایل او ( BLO) بھی ووٹر سلپ تقسیم کرنے والے ہیں ریاست مہاراشٹر کی تمام سماجی، ملی ، مذہبی تنظیموں بالخصوص جماعت اسلامی ، رحمن فاؤنڈیشن ایم ڈی ایف ،مہا سیوگ اور تمام برادریوں کی ذمہ داران و نوجوانوں سے عاجزانہ گزارش ہے کہ ووٹر سلپ تقسیم کرنے کے کام میں بی ایل او کی مدد کریں اس ضمن میں محلے کے کام کرنے والے نوجوانوں کے ساتھ بی ایل او کی ملاقات کرائی جائے بی ایل او حضرات کی مہمان نوازی کا بھی انتظام کیا جائے اور پھر محلے کے ایک ایک گھر تک جا کر تمام افراد کے ووٹر سلپ بھی ان تک پہنچائیں یاد رکھیں مسلمانوں میں ووٹنگ فیصد میں اضافہ کرنے کے لیے ان تک ووٹر سلپ کو پہنچانا بے حد ضروری ہے ورنہ بہت سارے بھولے بھالے مسلمان الیکشن کارڈ ہونے کے باوجود ووٹر سلپ نہیں ملنے کی وجہ سے ووٹ ڈالنے نہیں جاتے ہیں جب تک کہ محلے کے تمام گھر تک ووٹر سلپ نہیں پہنچ جاتے ہم اپنی ذمہ داری سے اس کام کو انجام دیں اور بی ایل او صاحب کی اس کام میں بھرپور مدد کریں ہم جانتے ہیں لوک سبھا الیکشن میں بھی تمام بی ایل او حضرات نے بڑی محنت اور ذمہ داری کے ساتھ اس کام کو انجام دیا تھا جن میں ہمارے شہر پر بھنی میں بہت سارے علاقوں میں بحیثیت استاد BLO کی زائد ذمہ داری کو بحسن خوبی انجام دیتے ہوئے ان حضرات نے مثالی کام کیا تھا اس بار بھی یہ اساتذہ کرام اور دیگر عہدوں سے وابسطہ حضرات اپنی خدمات انجام دینے ہمارے محلوں اور گھروں پر آنے والے ہیں بحیثیت مسلمان اور ایک ذمہ دار شہری ہماری بھی اپنی ذمہ داری ہے کہ ہم اس قومی کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے اخلاق کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے اس کام میں ان کی مدد کریں تاکہ ہمارے ووٹنگ فیصد میں اضافہ ہو امید ہے آپ اپنے بی ایل او سے رابطہ کر کے ووٹر سلپ تقسیم کرنے میں ان کی بھرپور مدد کریں گے یاد رکھیں
مسلسل کاوشوں ہی سے ملا کرتی ہیں منزلیں
تھک کر جو رک جاتے ہیں منزل کو پایا نہیں کرتے

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے