कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آج مسلمانوں پر اللہ کی مدد کیوں نہیں نازل ہورہی؟

تحریر:رضی اللہ خیرآبادی (سیتاپور یوپی)
تکمیل افتاء دارالعلوم وقف دیوبند
(بذریعہ ضلع نامہ نگاراعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی )
9960451708

محترم قارئین :آج جو ہم ملک ہندوستان کے حالات دیکھ رہے ہیں، جو ظلم وستم ہم پر کیا جارہا ہے،وہ سب ہمارے ہی کرتوت کا نتیجہ ہے، ہمارے ہی برے اعمال کا بدلہ ہے،ورنہ میرا خالق ومالک کبھی نہیں چاہتا ہے،کہ وہ اپنے بندوں کو مصیبت اور پریشانی میں دیکھے، وہ اللہ جو ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرنے والا ، بڑی سے بڑی غلطیوں کو معاف کرنے والا ، حتی کہ زندگی بھر نافرمانی اور بدکاری کرنے والے شخص کو ایک آنسوں ٹپکانے پر زندگی بھر کی نافرمانیوں کو درگزر کرنے والا، کیا وہ اللہ اپنے محبوب کی امت کو اس طرح کٹتے اور مرتے ہوئے دیکھ سکتا ہے؟ کیا وہ اپنے بندوں کو جیلوں کی سلاخوں میں دیکھ سکتا ہے؟ کیا وہ اپنے بندوں کے گھروں کو اجڑتے ہوئے دیکھ سکتا ہے؟ کیا وہ اپنے بندوں کو مصیبتوں میں دیکھ سکتا ہے؟ کیا وہ اپنے بندوں سے باخبر نہیں ہے؟کیا وہ اتنے برے حالات میں بھی مدد و نصرت نہیں کرسکتا؟ بالکل کرسکتا ہے۔ لیکن یاد رکھئے اللہ مظلوموں کی مدد کرتا ہے ،مجرموں کی نہیں۔ ہم اعلانیہ طور پر اللہ کی نافرمانی میں ملوث ہیں،اللہ کے احکام اور نبی کریمؐ کی سنت کو ہم چھوڑرہے ہیں ،تو بتائیے اللہ کی مدد کیسے آسکتی ہے، اگر ہمارے حالات درست ہوتے تو نہ جانے کتنے پہلے مدد آچکی ہوتی، جس خدا نے جنگ بدر میں مدد فرمائی تھی، جنگ احد میں مدد فرمائی تھی ، کیا وہ خدا آج مدد نہیں کرسکتا؟ بالکل کرسکتا ہے، بس ضرورت ہے ہمیں اپنے آپ کو سنوارنے اور اپنے حالات کو بدلنے کی ، اگر ہم یونہی پڑے سوتے رہے ،غفلت میں زندگی گزارتے رہے، تو یونہی ہم ظلم وستم کی چکیوں میں پستے رہیں گے۔اور دنیا تماشا دیکھتی رہے گی۔اس لئے میں ایک طالب علم کی حیثیت سے تمام مسلمانوں سے درخواست کررہا ہوں، کہ ہر ایک اپنے آپ کو بدلنے کی کوشش کریں، خصوصی دعاؤں کے اہتمام کے ساتھ ساتھ راتوں کی تنہائی میں گڑگڑا کر سر بسجود ہوکر اپنے اللہ کو منالیں، گناہوں سے دور رہیں، نمازوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ اللہ کے احکام اور نبی کریمؐ کی سنتوں کو اپنالیں، انشاء اللہ ہندوستان کے حالات درست ہوسکتے ہیں،اس کے علاوہ میرے پاس کوئی چارۂ کار نہیں، ان حالات سے نمٹنے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ اسی کو علامہ اقبال نے کہا تھا:
نہیں ہے ناامید اقبالؔ اپنی کشت ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
دعا ہے کہ اللہ تعالی تمام مسلمانوں کے حالات کودرست فرماکر، بلاقصور جیلوں میں پھنسے ہوئے مسلمانوں کی رہائی کی صورتیں پیدا فرمائے ، اور اپنی خصوصی مدد ونصرت کا معاملہ فرمائے۔اٰمین یارب

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے