कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ جنوب حلقہ انتخاب کے امیدواروں کے خرچ کی (7، 11 ، 15 نومبر کو ) پہلی، دوسری اور تیسری جانچ

ناندیڑ 2 نومبر:(نامہ نگار) اسمبلی عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں 87-ناندیڑ جنوبی حلقہ انتخاب کے امیدواروں کی خرچ کی جانچ، انتخابی خرچ کے نگران کے سامنے، پہلی جانچ 7 نومبر (جمعرات) کو، دوسری جانچ 11 نومبر کو اور تیسری جانچ 15 نومبر 2024 کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔ یہ جانچ الیکشن رٹرننگ آفیسر اور سب ڈویژنل آفیسر کے دفتر، 87-ناندیڑ جنوبی اسمبلی حلقہ، چکھل واڑی ناندیڑ میں ہوگی۔ یہ جانچ الیکشن کمیشن آف انڈیاکی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ سرکلر کے مطابق ہوگی۔اس جانچ کے لیے امیدواروں یا ان کے نمائندوں کو انتخابات کے سلسلے میں کیے گئے خرچ کا حساب ‘ خرچ نگران کے سامنے پیش کرنا ضروری ہے۔ جو امیدوار غیر حاضر رہیں گے وہ الیکشن کمیشن کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ سرکلر کے مطابق کارروائی کے قابل ہوں گے۔مزید یہ کہ اگر انتخاب لڑنے والا امیدوار انتخابی خرچ کا حساب رکھنے اور جمع کرنے کے قانون کی ضروریات کی خلاف ورزی کرتا ہے تو وہ عوامی نمائندگی کے قانون 1951 کے سیکشن 10 کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے تین سال کی مدت کے لیے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔عوامی نمائندگی کے قانون 1951 کے سیکشن 77 کے مطابق انتخابات کے وقت ہر امیدوار کو خود یا اپنے انتخابی نمائندے کے ذریعے، جس تاریخ سے انہیں نامزد کیا گیا ہے، سے لے کر انتخابات کے نتائج آنے کی تاریخ تک، دونوں تاریخوں کو شامل کرتے ہوئے، تمام خرچ کا الگ اور درست حساب رکھنا ضروری ہے۔ یہ اطلاع 87-ناندیڑ جنوبی اسمبلی حلقہ کے رٹرننگ آفیسر ڈاکٹر سچن کھلال نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے