कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ووٹرلسٹ میں ناموں کے اندراج کا سنہری موقع

19 اکتوبر تک ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج کیا جا سکتا ہے

ازقلم: محمد سرور شریف ابن یوسف شریف
معلم مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول پربھنی و خادم رحمن فاؤنڈیشن پربھنی

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ الیکشن کمیشن نے 20 نومبر کو مہاراشٹر اسمبلی الیکشن منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے اس ضمن میں ووٹر لسٹ میں نئے ناموں کے اندراج اور پرانے ناموں کی درستی کا کام جاری ہےاور اس مہم سے استفادہ کی آخری تاریخ 19 اکتوبر ہے اس لیے ایسے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں جن کی عمر 18 سال ہو چکی ہےاور انکے الیکشن کارڈ نہیں بنیں یا ایسے مرد و خواتین جن کے نام ووٹر لسٹ میں شامل نہیں ہیں یا جن کا نام پتہ وغیرہ غلط درج ہوا ہو اس مہم سے استفادہ کرتے ہوئے آج ہی اپنے ووٹر شناختی کارڈ بنانے کے لیے شہر کی ملی ،سماجی تنظیموں اور محلہ کمیٹی کے ذمہ داروں سے رابطہ قائم کریں ریاست مہاراشٹر کے تمام مساجد کے ائمہ ، علماء کرام سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ جمعہ کی نماز میں دعا سے قبل مصلیان کو آنے والے اسمبلی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی اہمیت سے واقف کروائیں اور الیکشن کارڈ بنانے کی مہم سے استفادہ کی گزارش کریں تمام ملی، سماجی تنظیموں کے ذمہ داران سے بھی گزارش ہے کہ جس طرح ہم نے لوک سبھا الیکشن میں مل جل کر اس کام کو کیا تھا اسمبلی الیکشن میں بھی اسی طرح کام کو کریں جمعہ کی نماز کے بعد اور 19 تاریخ تک ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں محلے کے نوجوان اور طلباء سے گزارش ہے کے اپنے موبائل ایپ کے ذریعے لوگوں کے ووٹر شناختی کارڈ بنانے میں ان کی مدد کریں امید ہے ہم اپنی تمام تر مصروفیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے لوگوں کے ووٹر شناختی کارڈ بنانے میں ان کی بھرپور مدد کریں گے
اس شعر پر اپنی بات ختم کرتا ہوں :
مسلسل کاوشوں ہی سے ملا کرتی ہیں منزلیں
تھک کر جو رک جاتے ہیں منزل کو پایا نہیں کرتے

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے