कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الفلاح ہائی اسکول حاجی باپو روڈ ٗ ملاڈ ٗ میں جشنِ آزادی کے موقعہ پر پرچم کشائی اور رنگا رنگ ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد

ممبئی:15؍اگست ( ای میل) الفلاح ہائی اسکول حاجی باپو روڈ ٗ ملاڈ ٗ میں جشنِ آزادی کے موقعہ پر رسم ِ پرچم کشائی عمل میں آئی اور رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کے ذریعے طلبا ٕ و طالبات نے جشن یوم آزادی کی تقریبات میں جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔اس پر مسرّت موقعہ پر پرچم کشائی بدست پولس انسپکٹر جناب عرفان ابراھیم شیخ صاحب (سینئر پولیس انسپکٹر دنڈوشی پولیس اسٹیشن ملاڈ) عمل میں آئی۔ ان کے ہمراہ معروف سماج کارکن جناب آصف ملکانی صاحب ، الفلاح ہائی اسکول کے پرنسپل جناب محمد طاھر شاہ صاحب بھی موجود تھے۔ پروگرام کا آغاز حسب روایت تلاوت قرآن سے ہوا۔ پرنسپل محمد طاھر شاہ صاحب نے کہا کہ آج یوم آزادی کے موقعہ پر ہم سب اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ اپنے دیش کی آزادی کو برقرار رکھیں گے۔ اور ملک عزیز کی ترقی و کامرانی کے لیے مستقل کوشاں رہیں گے۔ اس موقعہ پراسکول کی سطح پر منعقد کردہ مقابلوں کے انعامات دیے گئے۔ اختتامی خطاب میں پرنسپل محمد طاہر شاہ صاحب نے طلبا و طالبات کی سرگرمیوں اور ان کی پیشکش کو سراہا۔ اور آپ نے کہا کہ مسلسل اپنی صلاحیتوں کو نکھارتے رہیں۔ مزید انھوں نے کہا کہ ہمارا ماحول مٹی اور پانی سے ہی ہماری بقاء ہے۔ ان کی قدر کریں اور ان کی آبیاری کی کوشش کریں۔ آپ نے تمام مہمانان ٗ اساتذہ طلبا و طالبات کا شکریہ ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے