कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کٹ کٹ گیٹ میں کمیونٹی سینٹر کا افتتاح

تعلیم سے محروم بچوں کو ملے گا دوسرا موقع، خواتین کے ہاتھوں میں ہوگا ہنر کا چراغ

اورنگ آباد:3؍نومبر ( افراء تسکین) 3 نومبر کسی بھی معاشرے کی ترقی کا راستہ تعلیم اور خود انحصاری سے ہوکر گزرتا ہے۔ اسی سوچ کو عملی جامہ پہنانے کی ایک اہم کوشش کے تحت کٹ کٹ گیٹ کی نیوایس ٹی کالونی میں ایک کمیونٹی سینٹر کا افتتاح عمل میں آیا، جہاں اسکول چھوڑ چکے بچوں کو دوبارہ تعلیم سے جوڑنے اور خواتین کو ہنر مند بناکر خود کفیل بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔سینٹر فار ڈائیلاگ اینڈ ریکنسیلیئیشن (CDR) اور کمیٹی فار سوشل ہارمونی اینڈ ایمپاورمنٹ کی جانب سے اقرا ہائی اسکول کے سامنے قائم اس مرکز کا افتتاح پولیس کمشنر پروین پوار کے ہاتھوں انجام پایا، جبکہ سابق رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ تقریب میں شہر کی مختلف سماجی، تعلیمی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔مرکز کے مقامی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سہیل ذکی الدین نے منصوبے کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اولین ترجیح اسکول چھوڑ چکے بچوں کو دوبارہ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ ایسے بچوں کے لیے مفت کوچنگ کا انتظام کیا جائے گا، ان کے 17 نمبر فارم بھرنے میں مدد کی جائے گی اور دسویں جماعت مکمل نہ کرنے والے طلبہ کو دوبارہ امتحان دینے اور اپنی تعلیم جاری رکھنے کی ترغیب دی جائے گی۔نیشنل کوآرڈینیٹر محترمہ سشوبھا بروے نے خواتین کی خود مختاری کے حوالے سے بتایا کہ مرکز میں ایک ماہ کا سلائی ٹریننگ کورس شروع کیا جائے گا۔ کورس مکمل کرنے والی خواتین کو اسکول یونیفارم کی سلائی کے آرڈر دلانے کی بھی کوشش کی جائے گی، تاکہ وہ اپنے ہنر کو روزگار میں تبدیل کرکے معاشی طور پر خود مختار بن سکیں۔اس موقع پر ڈاکٹر رشمی بوریکر نے صحت اور صفائی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے سماج میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔پولیس کمشنر پروین پوار نے اس پہل کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں مصروف رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہیں تعلیم اور ہنر کے مواقع فراہم کرکے جرائم سے دور رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے اس منصوبے کو پائلٹ پروجیکٹ قرار دیتے ہوئے مستقبل میں شہر کے دیگر علاقوں میں بھی ایسے مراکز قائم کرنے کے منصوبے کا اظہار کیا۔سابق رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے محترمہ سشوبھا بروے اور ڈاکٹر سہیل ذکی الدین کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ اور کاروباری صلاحیت رکھنے والے نوجوانوں کی تیاری کے لیے یہ ایک بہترین پہل ہے۔کمیونٹی سینٹر کی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں شروع کرنے کے لیے کئی شخصیات نے تعاون کا اعلان کیا۔ امتیاز جلیل، سلیم سہارا، سمیر ساجد، سہیل اے ٹی ایف اور اسامہ عبدالخادر نے پانچ سلائی مشینیں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ جبکہ واجد جاگیردار نے کمپیوٹر دینے اور امجد خان نے مرکز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروانے کا وعدہ کیا۔ڈاکٹر ارتکاز افضل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے منصوبے سماج کے معیارِ زندگی کو بلند کرنے اور ضرورت مند افراد کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔تقریب میں ماہر تعلیم ڈاکٹر مقدوم فاروقی، مجتبیٰ فاروق، اپوزیشن لیڈر سمیر ساجد، کارپوریٹرس حاجی شیر خان، سلیم سہارا، اسامہ عبدالخادر، سہیل اے ٹی ایف، واجد جاگیردار، عمر بن حیدرہ، بابا بلڈر، عبداللہ بن ہلابی، معراج خان، عقیل ساگر اور عتیق پالوتکر سمیت متعدد معزز شخصیات موجود تھیں۔اس کے علاوہ ایڈیشنل میونسپل کمشنر شیخ رفیق، ڈی سی پی پنکج اتورکر، ڈی سی پی رتناکر نوالے اور جنسی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر گنیش تاٹھے نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔پروگرام کی نظامت ڈاکٹر سہیل ذکی الدین نے کی۔ انہوں نے کمیونٹی سینٹر کے لیے جگہ فراہم کرنے پر میونسپل کمشنر اور اس منصوبے کے آغاز میں تعاون کرنے پر پولیس کمشنر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔یہ پہل صرف ایک کمیونٹی سینٹر کے قیام تک محدود نہیں، بلکہ ان بچوں کے لیے دوبارہ تعلیمی سفر شروع کرنے کا موقع اور ان خواتین کے لیے باعزت روزگار کی امید ہے، جو اپنے ہنر کے ذریعے زندگی میں ایک نئی پہچان بنانا چاہتی ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے