कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سرگرم و مخلص معاون معلم شیخ متین شیخ نظیر کو باوقار ‘ونوبا ایپ ایوارڈ سے نوازا گیا

بلڈھانہ:5؍نومبر ( آفرین شیخ) طلبہ میں ہر دلعزیز، جدید تدریسی طریقے اپنانے والے اور سرگرم تعلیمی خدمات انجام دینے والے ضلع پریشد اردو اعلی تحتانوی بوائز اسکول دیول گھاٹ (پنچایت سمیتی بلڈھانہ) کے معاون معلم جناب شیخ متین شیخ نظیر کو ضلعی سطح کے باوقار ‘ونوبا ایپ ایوارڈ’ سے سرفراز کیا گیا ہے۔ضلع پریشد بلڈھانہ اور ‘اوپن لنکس فاؤنڈیشن’ کے اشتراک سے محکمہ تعلیم کے لیے ‘آچاریہ ونوبا بھاوے اساتذہ معاون پروگرام’ روبہ عمل لایا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت تدریسی شعبے میں جدید تقاضوں کے مطابق نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شیخ متین کو اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا۔یہ ایوارڈ ضلع پریشد بلڈھانہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ڈاکٹر بھال چندر چوہان (IAS)، ڈپٹی سی ای او (عمومی انتظامیہ) جناب آشیش پوار، اور ایجوکیشن آفیسر (پرائمری) جناب وکاس پاٹل کے دستِ مبارک سے تفویض کیا گیا۔ اعزاز کے طور پر انہیں توصیفی سند (سرٹیفکیٹ) اور تعلیمی کٹ و تدریسی مواد پیش کیا گیا۔اس موقع پر ایجوکیشن آفیسر وکاس پاٹل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کو جدید ٹیکنالوجی سے جڑ کر تدریسی عمل کو مزید آسان اور دلچسپ بنانا چاہیے، ساتھ ہی انہوں نے زیادہ سے زیادہ اساتذہ کو ونوبا ایپ کے ذریعے تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔تقریب میں اوپن لنکس فاؤنڈیشن کے نمائندے شیخ نظیر، سورو وراڈے، موہن سرالکر اور محکمہ تعلیم کے متعدد افسران و معزز شخصیات موجود تھیں۔ شیخ متین کی اس شاندار کامیابی پر اسکول انتظامیہ کمیٹی، ہیڈ ماسٹر، اساتذہ، سرپرستوں اور علاقے کے علمی و سماجی حلقوں نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے