कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یکساں سول کوڈ (UCC):مہاراشٹر حکومت کی جانب سے عوامی رائے طلب کرنے کے سلسلے میں مکمل رہنمائی

تمام 37 سوالات، اصل انگریزی، آسان اردو ترجمہ اور مجوزہ جوابات

عوامی اپیل: ناگرک سویدھا کیندر، جماعت اسلامی ہند، ناندیڑ

مہاراشٹر حکومت نے یکساں سول کوڈ (Uniform Civil Code – UCC) کے سلسلے میں عوام سے رائے اور تجاویز طلب کی ہیں۔ اس مقصد کے لیے ایک آن لائن فارم جاری کیا گیا ہے، جس کے تمام سوالات انگریزی زبان میں ہیں۔
بہت سے لوگوں کو انگریزی سوالات سمجھنے اور ان کے جوابات دینے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔
اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ناگرک سویدھا کیندر، جماعت اسلامی ہند، ناندیڑ کی جانب سے تمام 37 سوالات کا اصل انگریزی متن، آسان اردو ترجمہ اور مجوزہ جوابات پیش کیے جا رہے ہیں، تاکہ ہر شخص آسانی سے سوالات کو سمجھ کر اپنی رائے حکومت تک پہنچا سکے۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 1
English: Do you support the implementation of a UCC in the State of Maharashtra at this point in time?
اردو ترجمہ: کیا آپ اس وقت مہاراشٹر ریاست میں یکساں سول کوڈ (UCC) نافذ کرنے کی حمایت کرتے ہیں؟
مجوزہ جواب: NO (نہیں)
وجہ: ہمارے نزدیک مذہبی پرسنل لاز، مذہبی آزادی اور آئینی حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 2
English: Do you believe that a UCC can be implemented without infringing the right to freedom of religion?
اردو ترجمہ: کیا آپ کا ماننا ہے کہ مذہبی آزادی کے حق کو متاثر کیے بغیر یکساں سول کوڈ نافذ کیا جا سکتا ہے؟
مجوزہ جواب: NO (نہیں)
وجہ: یکساں قانون کے نام پر مذہبی آزادی اور مذہبی شناخت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 3
English: Do you believe that implementation of a UCC will promote gender equality and social justice?
اردو ترجمہ: کیا آپ کو یقین ہے کہ یکساں سول کوڈ کے نفاذ سے مردوں اور عورتوں میں مساوات اور سماجی انصاف کو فروغ ملے گا؟
مجوزہ جواب: NO (نہیں)
وجہ: انصاف کے لیے تمام مذاہب کے خاندانی قوانین کو ایک جیسا کرنا ضروری نہیں۔ مذہبی تنوع اور مختلف روایات کا احترام بھی ضروری ہے۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 4
English: Do you think the implementation of a UCC will help in reducing legal disputes and making legal processes more efficient?
اردو ترجمہ: کیا آپ کو لگتا ہے کہ یکساں سول کوڈ کے نفاذ سے قانونی تنازعات کم ہوں گے اور عدالتی کارروائی زیادہ آسان اور مؤثر ہو جائے گی؟
مجوزہ جواب: NO (نہیں)
وجہ: عدالتی تاخیر اور انتظامی مشکلات کو دور کرنے کے لیے عدالتی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 5
English: Should there be a common system for registration and maintenance of records relating to marriages, divorces and live-in relationships and other matters covered by the UCC?
اردو ترجمہ: کیا شادی، طلاق، لیو اِن ریلیشن شپ (بغیر شادی ساتھ رہنے) اور دیگر معاملات کے اندراج اور ریکارڈ رکھنے کے لیے ایک مشترکہ نظام ہونا چاہیے؟
مجوزہ جواب: NO (نہیں)
وجہ: ان معاملات میں مختلف مذاہب کے پرسنل لاز اور مذہبی روایات کا احترام کیا جانا چاہیے۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 6
English: What should be the minimum age of marriage?
اردو ترجمہ: شادی کی کم از کم عمر کیا ہونی چاہیے؟
مجوزہ جواب: موجودہ قانونی ضابطوں کے مطابق شادی کی کم از کم عمر مقرر ہونی چاہیے۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 7
English: Should there be a standard list of relationships within which marriage is prohibited?
اردو ترجمہ: کیا ایسے رشتوں کی ایک مشترکہ فہرست ہونی چاہیے جن کے درمیان شادی کرنا ممنوع ہو؟
مجوزہ جواب: NO (نہیں)
وجہ: شادی کے ممنوع رشتوں کا تعین متعلقہ مذہبی احکام اور پرسنل لاز کے مطابق ہونا چاہیے۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 8
English: Should a person be prohibited from contracting another marriage during the subsistence of an existing marriage?
اردو ترجمہ: کیا کسی شخص کو اپنی پہلی شادی برقرار رہنے کے دوران دوسری شادی کرنے سے روک دینا چاہیے؟
مجوزہ جواب: NO (نہیں)
وجہ: اس معاملے کو مختلف مذاہب کے پرسنل لاز کے مطابق دیکھا جانا چاہیے۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 9
English: Should there be uniform provisions governing the grounds and consequences of void and voidable marriages?
اردو ترجمہ: کیا باطل اور قابلِ تنسیخ شادیوں کی وجوہات اور ان کے نتائج کے لیے تمام مذاہب میں یکساں قوانین ہونے چاہئیں؟
مجوزہ جواب: NO (نہیں)
وجہ: ان معاملات میں مذہبی اصولوں اور پرسنل لاز کا احترام ہونا چاہیے۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 10
English: Should the UCC preserve customary practices including religious ceremonies and rituals such as the way marriages are solemnised?
اردو ترجمہ: کیا یکساں سول کوڈ میں مذہبی تقریبات، رسومات اور شادی کے روایتی طریقوں کو برقرار رکھا جانا چاہیے؟
مجوزہ جواب: YES (ہاں)
وجہ: مذہبی رسومات اور روایات کا تحفظ ضروری ہے۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 11
English: Should there be common grounds and procedure for divorce applicable uniformly to all communities?
اردو ترجمہ: کیا تمام مذاہب اور برادریوں کے لیے طلاق کی وجوہات اور طریقۂ کار یکساں ہونا چاہیے؟
مجوزہ جواب: NO (نہیں)
وجہ: طلاق کے معاملات میں ہر مذہب کے اپنے پرسنل لاز کا احترام ہونا چاہیے۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 12
English: Should the grounds for divorce be the same for both sexes?
اردو ترجمہ: کیا مرد اور عورت دونوں کے لیے طلاق لینے کی وجوہات یکساں ہونی چاہئیں؟
مجوزہ جواب: اس معاملے میں مذہبی پرسنل لاز اور خاندانی نظام کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔ کسی ایک نظام کو سب پر زبردستی نافذ نہیں کرنا چاہیے۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 13
English: Should the UCC prohibit extra-judicial divorce?
اردو ترجمہ: کیا یکساں سول کوڈ کے ذریعے عدالت کے باہر ہونے والی طلاق پر پابندی لگانی چاہیے؟
مجوزہ جواب: NO (نہیں)
وجہ: مذہبی پرسنل لاز میں تسلیم شدہ طریقوں کا احترام ہونا چاہیے۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 14
English: Should registration of divorce and nullity of marriage be made compulsory?
اردو ترجمہ: کیا طلاق اور شادی کی منسوخی کا اندراج لازمی قرار دیا جانا چاہیے؟
مجوزہ جواب: ایسا نظام ہونا چاہیے جو مذہبی اصولوں کا احترام کرتے ہوئے لوگوں کے قانونی حقوق کا تحفظ کرے۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 15
English: Should imposing any condition on remarrying a divorced spouse, such as marrying a third person before such remarriage, be prohibited?
اردو ترجمہ: کیا طلاق یافتہ میاں بیوی کے دوبارہ نکاح پر کوئی شرط لگانے، مثلاً دوبارہ نکاح سے پہلے کسی تیسرے شخص سے نکاح کرنے کی شرط، پر پابندی لگائی جانی چاہیے؟
مجوزہ جواب: NO (نہیں)
وجہ: اس معاملے میں اسلامی فقہ اور مذہبی احکام کا احترام ہونا چاہیے۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 16
English: Should the UCC contain uniform, gender-neutral provisions to deal with claims for maintenance arising from matrimonial disputes?
اردو ترجمہ: کیا ازدواجی تنازعات کے نتیجے میں نان نفقہ کے مطالبات سے نمٹنے کے لیے یکساں اور مرد و عورت دونوں کے لیے غیر جانب دار قوانین ہونے چاہئیں؟
مجوزہ جواب: NO (نہیں)
وجہ: نان نفقہ کے معاملات میں متعلقہ پرسنل لاز اور خاندانی ذمہ داریوں کو مدنظر رکھنا چاہیے۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 17
English: Should there be a uniform law for the maintenance of dependent children irrespective of the religion of the parents?
اردو ترجمہ: کیا والدین کے مذہب سے قطع نظر زیرِ کفالت بچوں کی پرورش اور کفالت کے لیے ایک یکساں قانون ہونا چاہیے؟
مجوزہ جواب: بچوں کی کفالت اور ان کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔ اس سلسلے میں مذہبی اور خاندانی اصولوں کا احترام بھی ہونا چاہیے۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 18
English: Should there be a uniform law requiring financially capable adult children to maintain their dependent parents?
اردو ترجمہ: کیا ایسا یکساں قانون ہونا چاہیے جو مالی طور پر مستحکم بالغ بچوں کو اپنے محتاج والدین کی دیکھ بھال اور کفالت کا پابند بنائے؟
مجوزہ جواب: والدین کی دیکھ بھال تمام مذاہب میں ایک اہم اخلاقی اور خاندانی ذمہ داری ہے۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 19
English: Should the welfare and best interest of the child be the paramount consideration in matters relating to custody?
اردو ترجمہ: کیا بچوں کی تحویل (Custody) کے معاملات میں ان کی بھلائی، حفاظت اور بہترین مفاد کو سب سے زیادہ اہمیت دی جانی چاہیے؟
مجوزہ جواب: YES (ہاں)
وجہ: بچوں کی تعلیم، تربیت، حفاظت اور بہتر مستقبل کو ہمیشہ ترجیح ملنی چاہیے۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 20
English: Should all children, irrespective of the marital status of their parents, have equal rights in matters of succession?
اردو ترجمہ: کیا والدین کی ازدواجی حیثیت سے قطع نظر تمام بچوں کو وراثت کے معاملات میں یکساں حقوق ملنے چاہئیں؟
مجوزہ جواب: NO (نہیں)
وجہ: وراثت کے معاملات میں شرعی اور متعلقہ قانونی اصولوں کا احترام ضروری ہے۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 21
English: Should there be uniform provisions governing intestate succession, i.e., succession where a person dies without leaving a valid will, irrespective of the religion of the parties?
اردو ترجمہ: کیا اگر کوئی شخص وصیت کیے بغیر انتقال کر جائے تو اس کی جائیداد کی تقسیم کے لیے تمام مذاہب میں یکساں قوانین ہونے چاہئیں؟
مجوزہ جواب: NO (نہیں)
وجہ: وراثت کی تقسیم میں اسلامی فقہ اور پرسنل لاز کے مقرر کردہ اصولوں کا احترام ہونا چاہیے۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 22
English: Should there be uniform provisions governing testamentary succession and Wills, irrespective of religion?
اردو ترجمہ: کیا وصیت (Will) کے ذریعے جائیداد تقسیم کرنے کے لیے مذہب سے قطع نظر تمام لوگوں پر یکساں قوانین لاگو ہونے چاہئیں؟
مجوزہ جواب: NO (نہیں)
وجہ: اسلام میں وصیت کے متعلق مخصوص شرعی اصول موجود ہیں، ان کا تحفظ ہونا چاہیے۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 23
English: Should men and women have equal rights of inheritance across all communities?
اردو ترجمہ: کیا تمام مذاہب اور برادریوں میں مردوں اور عورتوں کو وراثت میں برابر حصہ ملنا چاہیے؟
مجوزہ جواب: NO (نہیں)
وجہ: اسلامی نظامِ وراثت میں حصوں کا تعین شرعی اصولوں اور خاندانی ذمہ داریوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 24
English: Should a person have the freedom to dispose of his or her entire property through a Will?
اردو ترجمہ: کیا کسی شخص کو یہ مکمل آزادی ہونی چاہیے کہ وہ وصیت کے ذریعے اپنی پوری جائیداد کسی بھی شخص کو دے سکے؟
مجوزہ جواب: NO (نہیں)
وجہ: ورثاء کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔ اسلامی قانون میں وصیت کی مخصوص حدود مقرر ہیں۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 25
English: Are provisions relating to solving marital disputes in the existing legal framework so cumbersome and time consuming that potential spouses are being driven to prefer live-in relationship over marriage?
اردو ترجمہ: کیا موجودہ قانونی نظام میں ازدواجی تنازعات حل کرنے کا طریقہ اتنا پیچیدہ اور وقت طلب ہے کہ لوگ شادی کرنے کے بجائے لیو اِن ریلیشن شپ (بغیر شادی ساتھ رہنے) کو ترجیح دینے لگے ہیں؟
مجوزہ جواب: NO (نہیں)
وجہ: لیو اِن ریلیشن شپ کے فروغ کی وجوہات کو صرف موجودہ پرسنل لاز سے جوڑنا درست نہیں۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 26
English: Should the UCC contain provisions regulating live-in relationships with a view to ensuring the protection of men and women in such relationships?
اردو ترجمہ: کیا یکساں سول کوڈ میں لیو اِن ریلیشن شپ کو ضابطے میں لانے کے لیے قوانین ہونے چاہئیں، تاکہ اس میں رہنے والے مرد اور عورت کے حقوق محفوظ رہیں؟
مجوزہ جواب: NO (نہیں)
وجہ: ہمارے نزدیک شادی اور نکاح کے ادارے کو مضبوط بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 27
English: Should there be mandatory registration of live-in relationships?
اردو ترجمہ: کیا لیو اِن ریلیشن شپ کا اندراج (رجسٹریشن) لازمی ہونا چاہیے؟
مجوزہ جواب: NO (نہیں)
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 28
English: Should there be mandatory registration of termination of live-in relationships?
اردو ترجمہ: کیا لیو اِن ریلیشن شپ ختم ہونے پر اس کے خاتمے کا اندراج بھی لازمی ہونا چاہیے؟
مجوزہ جواب: NO (نہیں)
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 29
English: Should UCC include provisions to protect the rights of women in live-in relationships, such as inheritance rights and maintenance in certain circumstances like desertion?
اردو ترجمہ: کیا یکساں سول کوڈ میں لیو اِن ریلیشن شپ میں رہنے والی خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے قوانین ہونے چاہئیں، مثلاً وراثت اور چھوڑ دیے جانے کی صورت میں نان نفقہ کا حق؟
مجوزہ جواب: اس معاملے میں نکاح اور خاندانی نظام کے تحفظ کو اہمیت دی جانی چاہیے۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 30
English: Should children born from live-in relationships have inheritance rights?
اردو ترجمہ: کیا لیو اِن ریلیشن شپ سے پیدا ہونے والے بچوں کو وراثت کا حق ملنا چاہیے؟
مجوزہ جواب: اس معاملے میں بچوں کے حقوق، متعلقہ قوانین اور مذہبی اصولوں کو مدنظر رکھنا چاہیے۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 31
English: Should children born from live-in relationships have the right to be cared and maintained by their parents?
اردو ترجمہ: کیا لیو اِن ریلیشن شپ سے پیدا ہونے والے بچوں کو اپنے والدین سے پرورش، دیکھ بھال اور کفالت کا حق حاصل ہونا چاہیے؟
مجوزہ جواب: YES (ہاں)
وجہ: بچوں کی حفاظت، پرورش اور بنیادی ضروریات کی ذمہ داری والدین پر ہونی چاہیے۔ بچوں کو والدین کے تعلق کی وجہ سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 32
English: What areas do you think should be covered under the UCC?
اردو ترجمہ: آپ کے خیال میں یکساں سول کوڈ (UCC) کے تحت کن معاملات اور شعبوں کو شامل کیا جانا چاہیے؟
مجوزہ تفصیلی جواب:
ذاتی اور خاندانی معاملات مذہبی عقائد اور آئین کی دفعہ 25 کے تحت حاصل مذہبی آزادی سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس لیے جبری یکسانیت کے بجائے مذہبی تنوع، ثقافتی روایات اور پرسنل لاز کا احترام ہونا چاہیے۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 33
English: What problems do people face while dealing with personal civil matters such as registration of marriage, getting a decree for divorce, claiming inheritance rights (with or without a Will) etc. Do you have suggestions for improving the present state of affairs?
اردو ترجمہ: شادی کے اندراج، طلاق حاصل کرنے اور وصیت کے ساتھ یا بغیر وصیت کے وراثت کے حقوق حاصل کرنے جیسے ذاتی معاملات میں لوگوں کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ موجودہ نظام کو بہتر بنانے کے لیے آپ کی کیا تجاویز ہیں؟
مجوزہ تفصیلی جواب:
لوگوں کو زیادہ تر عدالتی تاخیر، انتظامی رکاوٹوں اور پیچیدہ کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حکومت کو عدالتی نظام آسان، شفاف اور تیز بنانا چاہیے۔ اس کے لیے مذہبی پرسنل لاز کو تبدیل کرنے کے بجائے موجودہ نظام میں اصلاحات کی جائیں۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 34
English: Are there facets of family laws that are biased against women? Please give examples. Do you approve of them? If not, suggest ways to remove such biases.
اردو ترجمہ: کیا خاندانی قوانین کے کسی حصے میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک یا ناانصافی ہوتی ہے؟ اگر ہاں تو مثالیں دیں۔ کیا آپ ایسے امتیازی سلوک کی حمایت کرتے ہیں؟ اگر نہیں تو اسے ختم کرنے کے لیے اپنی تجاویز دیں۔
مجوزہ تفصیلی جواب:
جہاں بھی خواتین کے حقوق متاثر ہوتے ہیں، وہاں اصلاحات اور قانون کے بہتر نفاذ کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے متعلقہ مذہبی ماہرین، سماجی تنظیموں اور خواتین کے درمیان مکالمہ ہونا چاہیے۔ خواتین کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے، لیکن اس کے لیے یکساں سول کوڈ مسلط کرنا ضروری نہیں۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 35
English: Do you believe that the scheme of succession pertaining to agricultural land and ancestral home should be different from the scheme for other types of properties? If yes, why and how should the scheme be different?
اردو ترجمہ: کیا آپ سمجھتے ہیں کہ زرعی زمین اور آبائی مکان کی وراثت کے قوانین دوسری قسم کی جائیدادوں سے مختلف ہونے چاہئیں؟ اگر ہاں تو کیوں اور کس طرح؟
مجوزہ جواب: YES (ہاں)
وجہ: زرعی زمین اور آبائی مکان کا تعلق دیہی معیشت، خاندانی نظام اور روایات سے ہے۔ ان معاملات میں مقامی حالات، متعلقہ قوانین اور مذہبی اصولوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 36
English: Do you believe that children should get identical maintenance and inheritance rights from their parents whether they are born of a valid marriage or not? Give reasons for your answer.
اردو ترجمہ: کیا آپ سمجھتے ہیں کہ بچوں کو جائز شادی یا شادی کے بغیر پیدا ہونے کی صورت میں بھی اپنے والدین سے کفالت اور وراثت کے یکساں حقوق ملنے چاہئیں؟ اپنے جواب کی وجوہات بھی بیان کریں۔
مجوزہ تفصیلی جواب:
بچوں کی کفالت، حفاظت اور بنیادی ضروریات کی فراہمی ضروری ہے۔ وراثت کے معاملات میں متعلقہ مذہبی اور قانونی اصولوں کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔
━━━━━━━━━━━━━━
سوال نمبر 37
English: Which portions of present-day family laws need to be discarded or modified to ensure that the law in question is just and equitable? Please share your suggestions regarding the provisions to be made in the UCC for building a better, harmonious and futuristic Maharashtra?
اردو ترجمہ: موجودہ خاندانی قوانین کے کن حصوں کو ختم یا تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ قانون منصفانہ اور مساوی ہو؟ ایک بہتر، پُرامن اور ترقی یافتہ مہاراشٹر بنانے کے لیے یکساں سول کوڈ میں کون سی دفعات شامل ہونی چاہئیں؟ اپنی تجاویز پیش کریں۔
مجوزہ تفصیلی جواب:
ہندوستان کی اصل طاقت اس کا مذہبی، ثقافتی اور سماجی تنوع ہے۔ مہاراشٹر میں امن، بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کے لیے تمام مذاہب کے آئینی حقوق، مذہبی آزادی اور پرسنل لاز کا احترام ضروری ہے۔ جہاں اصلاحات کی ضرورت ہو، وہاں متعلقہ برادریوں کو اعتماد میں لے کر بات چیت کے ذریعے اصلاحات کی جائیں۔
━━━━━━━━━━━━━━
ہماری آپ سے خصوصی اپیل
یکساں سول کوڈ (UCC) صرف ایک قانونی معاملہ نہیں ہے، بلکہ اس کا تعلق ہمارے مذہبی، سماجی، خاندانی اور آئینی حقوق سے بھی ہے۔
لہٰذا تمام حضرات سے گزارش ہے کہ:
1. مہاراشٹر حکومت کی جانب سے جاری کردہ رائے عامہ کا فارم ضرور پُر کریں۔
2. انگریزی سوالات سمجھنے میں دشواری ہو تو اس رہنما تحریر سے مدد لیں۔
3. اپنی رائے اور تجاویز حکومت تک ضرور پہنچائیں۔
4. اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک شیئر کریں۔
5. فارم میں اپنی سمجھ اور ضمیر کے مطابق جواب درج کریں۔
یاد رکھیے! جمہوریت میں اپنی رائے کا اظہار کرنا ہر شہری کا آئینی حق ہے۔ اس حق کا استعمال ضرور کیجیے۔
• اس کی آخری تاریخ 15 نومبر ہے۔
منجانب:ناگرک سویدھا کیندر
جماعت اسلامی ہند، ناندیڑ

📲 آن لائن رائے درج کرنے کے لیے QR کوڈ اسکین کریں۔
نیچے دیا گیا QR کوڈ اپنے موبائل کیمرے سے اسکین کریں، آن لائن فارم کھولیں اور اپنی رائے حکومتِ مہاراشٹر تک پہنچائیں۔ 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے