कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

45 برس چرچ میں گزارنے کے بعد پادری کا قبول اسلام

میلبورن:10؍اگست:ـآسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے زندگی کے 45سال چرچ میں وقف کرنے کے بعد اسلام قبول کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، گولڈ ڈیوڈ نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام عبدالرحمن رکھا ہے۔ رپورٹ میں بتایا ہے کہ گولڈ ڈیوڈ اپنے بہنوئی کے جنازے میں شرکت کے لیے پرتھ کے سفر کے دوران اسلام سے اس وقت متاثر ہوئے جب انہوں نے پرتھ کی مرکزی مسجد سے محض 150میٹر کے فاصلے پر ایک ہوٹل بک کیا۔پرتھ کی مرکزی مسجد کے قریب قیام کے دوران اچانک ان کا دل چاہا کہ وہ اس مسجد میں جائیں جس کے بعد وہ مسجد میں گئے اور وہاں کے امام سے ملاقات کی جنہوں نے انہیں تحفے میں قرآن پاک دیا۔اس حوالے سے گولڈ ڈیوڈ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ برسوں سے میرے پاس قرآن مجید رکھا ہوا ہے لیکن بمشکل اسے چھوا اور کبھی پڑھا نہیں لیکن پرتھ میں مسجد سے جب میں واپس ہوٹل میں گیا تو گھٹنے ٹیک کر خدا سے دعا کی کہ مجھے مکمل سچائی دکھا، اسلام سچ ہے یا نہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے گھٹنے ٹیک کر دعا کی پھر میں نے بیٹھ کر قرآن پڑھا اور اسے پڑھتے ہوئے مجھے فکری، جذباتی اور روحانی طور پر احساس ہوا کہ یہ خدا کا سچا کلام ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے