कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انتظامی واٹس ایپ گروپس سے علیحدگی اور پریشان کن آن لائن کاموں کے بائیکاٹ کا ریاستی سطح پر اساتذہ تنظیموں کا فیصلہ

پونے: 25؍نومبر( نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی ) ریاست کے بنیادی اساتذہ کو غیر تدریسی اور آن لائن کاموں کی زیادتی سے نجات دلانے، انتظامی واٹس ایپ گروپس سے فوراً علیحدگی اختیار کرنے، اور یکم دسمبر ۲۰۲۶ سے تدریسی عمل کو متاثر کرنے والے آن لائن کاموں سے عدم تعاون کرنے کا اہم فیصلہ ریاست کی مختلف پرائمری اساتذہ تنظیموں نے کیا ہے۔ یہ فیصلہ ۲۴ نومبر کو پونے کے ٹیچر بھون میں منعقدہ ریاستی سطح کی مشترکہ میٹنگ میں کیا گیا۔اس ضمن میں میٹنگ کے کنوینر ساجد نثار احمد نے بتایا کہ مقامی خود مختار اداروں کے زیر انتظام بنیادی اسکولوں میں آن لائن کاموں کی بھرمار کے باعث ہیڈماسٹر اور اساتذہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ آن لائن سرگرمیوں، غیر تدریسی ذمہ داریوں اور انتظامی احکامات کی وجہ سے طلبہ کی روزانہ تدریس متاثر ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ संचमान्यता پالیسی کے منفی اثرات، ٹی ای ٹی کے معاملے میں حکومت کا منفی موقف، مقامی اداروں کے اسکولوں کے وجود کو خطرہ اور اساتذہ و طلبہ کے بنیادی مسائل حل نہ ہونے پر بھی اجلاس میں شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ریاست کی مختلف اساتذہ تنظیموں کی جانب سے بارہا احتجاج اور حکومت سے بات چیت کے باوجود مسائل حل نہ ہونے کے باعث مشترکہ تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ یکم دسمبر ۲۰۲۶ سے تدریسی عمل کو متاثر کرنے والے غیر ضروری آن لائن کاموں سے اساتذہ عدم تعاون کریں گے اور نام نہاد انتظامی واٹس ایپ گروپس سے فوراً باہر نکل جائیں گے۔اجلاس میں مہاراشٹر راجیہ پرائمری ٹیچرس سمیتی، مہاراشٹر راجیہ پرائمری ٹیچرس سنگھ (پاٹل و تھورات گروپ)، آل مہاراشٹر پرائمری ٹیچرس سنگھ،اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ، مہاراشٹر پرائمری ٹیچر بھارتی، پروگریسو پرائمری ٹیچرس سنگھ،ریاستی گریجویٹ و سینٹر ہیڈ ٹیچرس تنظیم، آزاد سمتا ٹیچرس سنگھ، کاسٹرائب ٹیچرس سنگھ، ڈاکٹر پنجاب راؤ دیشمکھ نیشنل ٹیچرس پریشد، پرانی پنشن تنظیم، پرہار ٹیچرس سنگھ ،اور دیگر تنظیموں کے ریاستی عہدیداران شریک ہوئے۔اجلاس میں ساجد نثار احمد، سنبمھاجی راؤ تھورات، اودے راؤ شندے، کیشوراؤ جادھو، بالا صاحب مارنے، وجے کومبے،مدھوکر کٹھولے، سنیل تیلبتڑے، نوناتھ گینڈ، منوج مراٹھے، گووند اگلے، پروشوتم جادھو، ڈاکٹر معین الدین منیار، ملند کھنڈی جھوڑ، سنجے کوردوکر، آنندا کانڈلکر، راجن ساونت، نندکمار ہولکر، سندیپ جگتاپ، بپو کھرات، امول مانے، ونود چوہان سمیت مختلف تنظیموں کے عہدیداران موجود تھے۔تمام تنظیموں نے مقامی اداروں کے اسکولوں، طلبہ کی تعلیم اور اساتذہ کے مطالبات کے لیے متحدہ جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ تحریک کو مضبوط بنانے کے لیے سماجی تنظیموں، طلبہ و والدین کی تنظیموں اور عوامی نمائندوں سے بھی رابطہ قائم کیا جائے گا۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ حکومت کی جانب سے غیر تدریسی کام نہ لینے کے احکامات کے باوجود مختلف اضلاع میں اساتذہ پر غیر تدریسی ذمہ داریاں عائد کی جا رہی ہیں۔ اسکولوں میں غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کی بڑھتی ہوئی مداخلت بھی تشویش کا باعث ہے۔ انتظامی واٹس ایپ گروپس پر دن رات کسی بھی وقت موصول ہونے والے پیغامات اور احکامات نے اساتذہ کو ذہنی طور پر پریشان کر رکھا ہے۔اجلاس میں متفقہ طور پر یہ عزم ظاہر کیا گیا کہ اساتذہ کو تدریس اور طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے کا پورا موقع ملنا چاہیے۔ اسی مقصد کے تحت آئندہ دنوں میں مرحلہ وار تحریک چلائی جائے گی۔
’’اساتذہ کو پڑھانے دو، طلبہ کو سیکھنے دو!‘‘ اس نعرے کو تحریک کی بنیادی ترجیح قرار دیا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے