कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

صدر معلمہ محترمہ سلطانہ باجی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد

اورنگ آباد :24؍نومبر(سیّد عبدالقدوس علی)کوہ طور ایجوکیشن سوسائٹی اورنگ آباد کے زیر اہتمام جاری زم زم اُردو اسکول سعادت نگر میں صدر معلمہ محترمہ سلطانہ باجی کو ریاستی سطح پر ایوارڈ سے نوازے جانے کی خوشی میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔اس خوبصورت تقریب کا اہتمام کوہِ طور سوسائٹی کے بانی چیرمین جناب شیخ محمد ایوب صاحب،چیرمین جناب شیخ محمد غوث صاحب کی زیرِ نگرانی میں وائس چیئرمین محترمہ ثمینہ میڈم صاحبہ اور جوائنٹ سیکرٹری محترمہ سیما میڈم صاحبہ کی جانب سے کیا گیا۔اس موقع پرزم زم اسکول کراڈ پورہ صدر معلمہ محترمہ فرزانہ میڈم، صدر مدرس کوہِ طور اسکول اشرف سر اور تمام اساتذہ کی جانب سےمحترمہ سلطانہ میڈم کی خدمات اور نمایاں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔ تقریب میں محبت، خلوص اور احترام کا خوبصورت ماحول دیکھنے کو ملا۔محترمہ ثمینہ میڈم نے اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سلطانہ باجی کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پروگرام کا اختتام سلطانہ باجی کے شکریہ پر عمل میں آیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے