कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں جوئے کے اڈے پر پولیس کا بڑا چھاپہ، 16 افراد گرفتار

10 لاکھ 17 ہزار روپئے سے زائد کا سامان ضبط

ناندیڑ: 21 نومبر (نمائندہ اعتبار)ناندیڑ شہر کے کوٹھا۔ وسرنی علاقے میں واقع ایک کھیت میں جاری جوئے کے اڈے پر ناندیڑ دیہی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 16 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے موقع سے نقد رقم، 11 موبائل فون، ایک فوروہیلر گاڑی اور دو موٹر سائیکلیں سمیت مجموعی طور پر 10 لاکھ 17 ہزار 480 روپئے مالیت کا سامان ضبط کیا ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن کی ہدایات پر ضلع میں غیر قانونی کاروبار اور سرگرمیوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔ اسی مہم کے تحت 20 نومبر 2026 ءکی شب ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن کے جرائم کی تفتیشی ٹیم کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ کوٹھا۔ وسرنی کے سروے نمبر 2 تا 6 کے علاقے میں دیپ عرف سوہم روہے اپنے کھیت میں چند افراد کے ساتھ تاش کے پتوں پر رقم کی شرط لگا کر ’’جوا مٹکا‘‘ نامی جوا کھیل رہا ہے اور کھلوا رہا ہے۔اطلاع کی تصدیق کے بعد پولیس ٹیم نے دو پنچوں کی موجودگی میں جائے وقوعہ پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران 16 افراد کو تاش کے پتوں پر رقم کی شرط لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ پولیس نے تمام ملزمین کو حراست میں لے کر ان کی تلاشی اور جائے وقوعہ کی جانچ کی۔پولیس کے مطابق ضبط شدہ سامان میں ایک فورڈ فیگو کار، جس کی مالیت 4 لاکھ 50 ہزار روپئے بتائی گئی ہے، دو موٹر سائیکلیں جن کی مجموعی مالیت 2 لاکھ 10 ہزار روپئے ہے، مختلف کمپنیوں کے 11 موبائل فون جن کی مالیت 3 لاکھ 35 ہزار روپئے ہے، جبکہ 22 ہزار 480 روپئے نقد رقم اور دیگر سامان شامل ہے۔ اس طرح ضبط شدہ املاک کی مجموعی مالیت 10 لاکھ 17 ہزار 480 روپئے ہے۔اس معاملے میں ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ نمبر 1485/2026 درج کیا گیا ہے۔ ملزمین کے خلاف مہاراشٹر جوا امتناعی قانون کی دفعہ 12 (اے) کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن کے احکامات پر ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سندیپ جادھو، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ محترمہ ارچنا پاٹل، اتوارہ کے سب ڈویژنل پولیس افسر پرشانت شندے اور ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر اشوک جادھو کی رہنمائی میں انجام دی گئی۔ جرائم کی تفتیشی ٹیم کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر کپل پاٹل اور ان کی ٹیم کے اہلکاروں نے کارروائی میں حصہ لیا۔ناندیڑ ضلع پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر قانونی جوا، مٹکا اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع پولیس کو دے کر تعاون کریں۔ پولیس کے مطابق ایسی سرگرمیوں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے